دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

بالجملہ باری تبارك و تعالٰی کو کسی شیئ کی تدبیر و تصرف سے بے تعلق،یا اس کے غیر کو خالق جواہر،خواہ ایجاد باری تعالٰی کا متمم کہنا قطعًا جزمًا کفریاتِ خالصیہ ______ اور یہ سب مسائل اجلی ضروریات دین سی ہیں ____ بلکہ ان میں بھی ممتاز ______ اور اپنے کمال وضوح میں تجشم ایضاح سے غنی و بے نیاز۔

تنبیہ:ہاں عجیب نہیں کہ زید کو سرگرمی و ساوس ان عذر بارد پر لائے کہ ان میں ان امور کا دل سے معتقد نہیں،یہ تو میں نے فلاسفہ کے طور پر لکھ دیا ہے۔

اقول:(میں کہتا ہوں،ت)لاتعدم الخَرقاءُ حیلۃً(کوئی مکار عورت حیلہ سازی سے خالی نہیں ہوتی،ت)______ بین و واضح کہ یہاں کوئی صورت اِکراہ نہ تھی،اور بِلا اکراہ کلمہ کفر بولنا خود کفر،اگرچہ دل میں اس پر اعتقاد نہ رکھتا ہو،اور عامہ علما فرماتے ہیں کہ اس سے نہ صرف مخلوق کے آگے بلکہ عند اﷲ بھی کافر ہوجائے گا کہ اس نے دین کو معاذ اﷲ کھیل بنایا اور اس کی عظمت خیال میں نہ لایا۔امام علامہ فقیہ النفس فخر الدین اوزجندی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ خانیہ میں فرماتے ہیں:

رجل کفر بلسانہ طائعاو قلبہ علی الایمان یکون کافرًا،ولا یکون عنداﷲ مؤمنا [1]۔

جس شخص نے زبان سے بخوشی کلمہ کفر کہا،حالانکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہے تو وہ کافر ہوجائے گا اور وہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك مومن نہ ہوگا۔(ت)

حاوی میں ہے:

من کفر باللسان وقلبہ،مطمئن بالایمان فہو کافرو لیس بمؤمن عند اﷲ   [2]۔

جس نے زبان سے کفر بکا اور اس کا دل ایمان پر مطمئن ہے تو وہ کافر ہے اور اﷲ تعالٰی کے نزدیك وہ مومن نہیں ہے۔(ت)

مجمع الانہر وجواہر الاخلاطی میں ہے:وھذا الفظ المجمع(اور یہ لفظ مجمع کے ہیں۔ت):

من کفر بلسانہ طائعاوقلبہ مطمئن الایمان فھو کافر ولاینفعہ مافی قلبہ،لانّ الکافر یعرف بما ینطق بہ بالکفر فاذا نطق بالکفر

جس نے بخوشی زبان سے کفر بکا حالانکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہے تو وہ کافر ہے،اور جو کچھ اس کے دل میں ہے وہ اس کو نفع نہ دے گا کیونکہ کافر تو منہ سے بولے ہوئے کفر سے پہچانا جاتا ہے جب اس نے

 


 

 



[1] فتاوٰی قاضیخان کتاب السیر باب مایکون کفرامن المسلم ومالایکون الخ نولکشور لکھنؤ ۴ /۸۸۱

[2] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبربحوالہ الحاوی مطلب فی ایرادا لالفاظ المکفرۃ مصطفی البابی مصر ص ۱۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن