دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

اور ذاتی کو بہ لفظ حقیقت خاص کرتے ہیں____ ہماری مِلك مِلك مجازی ہے،یعنی بہ عطائے الہٰی،نہ اپنی ذات سے ____نہ یہ کہ حقیقت ونفس الامر میں باطل ہے۔

قال تعا لٰی: "فَہُمْ لَہَا مٰلِکُوۡنَ ﴿۷۱﴾"[1](تو یہ اُن کے مالك ہیں،ت)

قال تعا لٰی: "مَا مَلَکَتْ اَیۡمٰنُکُمْ ؕ"[2](وہ جس کے مالك ہوئے ان کے دائیں ہاتھ،ت)

 ولہذا "وَسْـَٔلِ الْقَرْیَۃَ"[3](اور اس بستی سے پوچھ۔ت)

مجاز ہوا کہ علم و سماع و قدرت علی الجواب جو مُصحح استفسار حقیقی ہیں وہاں مسلوب ومعدوم _____اور "سَلْہُمۡ اَیُّہُمۡ بِذٰلِکَ زَعِیۡمٌ ﴿ۚۛ۴۰﴾ "[4] (تم اُن سے پوچھو ان میں کون سا اس کا ضامن ہے۔ت)قطعًا حقیقت کہ ثبوت یقینی____ اگرچہ عطائی ہے۔

ہر عاقل جانتا ہے کہ مدارِ حقیقت ثبوت فی الواقع پر ہے____اور وہ ذاتی و مستفاد دونوں سے عام    ____ع

ھٰذا الذی تعرف البطحاء واطأتہ

(یہ وہی ہے جس کے روندنے کو وادی بطجاپہچانتی ہے۔ت)

اور___  ع

العرب تعرف من انکرت والعجم،

(جس کا تو نے انکار کیا اس کو عرب و عجم پہچانتے ہیں۔ت)

میں جو فرقِ استعمال ہے عاقل پر مستور نہیں____ یہیات ! اگر حقیقت منُوط بہ ذاتیت،ہو تو لازم آئے معاذ اﷲ خلقِ اشیاء حقیقۃً جناب باری سے مسلوب بلکہ محال ہو،اور ان کا اثبات فقط مجازی خیال ____ کہ جب حقیقتہٍ اِفاضئہ وجود نہ ہوا تو واقع میں کچھ نہ بنا____ "اَعْطٰی کُلَّ شَیۡءٍ خَلْقَہٗ"[5] (اس نے ہرچیز کو اس کے لائق صورت دی۔ت)کیونکر صادق آئے وقس علٰی ھذا اشنائع اُخرٰی(اسی پردوسری برائیوں کو قیاس کرلو۔ت)


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۶/ ۷۱

[2] القرآن الکریم ۱۶/ ۷۱

[3] القرآن الکریم ۱۲ /۸۲

[4] القرآن الکریم ۶۸/۴۰

[5] القرآن الکریم ۲۰/۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن