30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فکفرفوق کفرٍ فوق کفر کان الکفر عــــــہ ۱ من کثرو وفر
کماءٍ اٰسن عــــــہ۲ فی نتن دفر تتابع قطرہ من ثقب کفر عــــــہ۳
(وہ ایك کفر ہے اوپر کفر کے اوپر کفر کے۔گویا کہ کفر اس کی کثرت و بہتات سے ہے۔جیسے گندہ بدبودار متعفن پانی،جس کے قطرے بڑے بڑے پہاڑ کے سوراخ سے پے درپے نکل رہے ہیں۔ت)
ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم
ثمّ اقول:(پھر میں کہتا ہوں۔ت)اِستقصاء کیجئے تو ہنوز تعّدد خالق کے لوائح،کلامِ زید سے عَلانیہ لائح ____ قول وسیط کی تقریر____ اس میں چاند سورج کی تنظیر ____ قید "بالذات" کی بار بار تکریر صاف صاف بتارہی ہے کہ عقول سے صرف خالقیت ذاتیہ منتفی مانتا ہے____ نہ خالقیت مستفادہ ____ اور اس قدر واقع و نفس الامر میں صدقِ خالق کا منافی نہیں____ یوں تو علم وسمع وبصر وحیات بلکہ نفس وجود تمام عالم سے منفی اور حضرت حق جل و علاء سے خاص____ پھر بایں ہمہ ہمہ "وَ اِنَّہٗ لَذُوۡ عِلْمٍ"[1] (بے شك وہ صاحب علم ہے۔ت) و "فَجَعَلْنٰہُ سَمِیۡعًۢا بَصِیۡرًا ﴿۲﴾"[2](ہم نے اسے سنتا دیکھتا کردیا۔ت) "بَلْ اَحْیَآءٌ عِنۡدَ رَبِّہِمْ"[3] (بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں۔ت)و"فَاِنَّمَا یَقُوۡلُ لَہٗ کُنۡ فَیَکُوۡنُ﴿۱۱۷﴾"[4](تو اس سے یہی فرماتا ہے کہ ہوجا
عــــــہ۱:فیہ تو جیہان:الاول اَنّ من بما بعدہ متعلق بالشطرالاتی،وخبر کان قولہ ءٍ الخ فمن علٰی ھذا للتعلیل،والثانی انہا ھی الخبر بعد تعلقہا بما خوذ اونحوہ،واللام فی الکفر للعہد،ای کان کفرہ ھذا ماخوذمن الکُثروالوفر باسقاط بعض الحروف منہا ۱۲ س۔
عــــــہ۲:ماء اٰسن متغیر الطعم والرائحۃ،نتن گندہ شندن وگندگی۔دَفر بدال مہملہ مفتوحہ بوئے بغل ۱۲ س۔
عــــــہ۳:کفر بالفتح کوہِ بزرگ۔تَتَابَعَ پے درپے آمدن ۱۲ س۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع