30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بہرحال اگر یہی مقصود عــــــہ۱ تو اس کا کفرِ بواح ہونا خود ایسا بین کہ محتاج بیان نہیں—رب تبارك و تعالٰی فرماتا ہے:
|
"ہَلْ مِنْ خٰلِقٍ غَیۡرُ اللہِ"[1] |
کیا کوئی اور بھی خالق ہے خدا کے سوا۔ |
اور ارشاد فرماتا ہے عزوجل:
|
"یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٌ فَاسْتَمِعُوۡا لَہٗ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ تَدْعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ لَنۡ یَّخْلُقُوۡا ذُبَابًا وَّ لَوِاجْتَمَعُوۡا لَہٗ ؕ"[2] |
اے لوگو! ایك کہاوت بیان کی گئی اسے کان لگا کر سنو،بے شك وہ جنہیں تم اﷲ کے سوا معبود ٹھہراتے ہو ہر گز ایك مکھی نہ بنائیں اگرچہ اس پر ایکا کرلیں۔ |
اور فرماتا ہے:
|
جَلَّت عظمتہُ" اَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالۡاَمْرُ ؕ تَبٰرَکَ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۵۴﴾" "[3]۔ |
سن لو ! خاص اُسی کے کام ہیں خلق عــــــہ۲ وتکوین،برکت والا ہے اﷲ مالك سارے جہان کا۔ |
اور فرماتا ہے تعالٰی شانُہ:
|
"اَللہُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمْ ثُمَّ رَزَقَکُمْ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمْ ثُمَّ یُحْیِیۡکُمْ ؕ ہَلْ مِنۡ شُرَکَآئِکُمۡ مَّنۡ یَّفْعَلُ مِنۡ ذٰلِکُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ سُبْحٰنَہٗ وَتَعٰلٰی عَمَّا یُشْرِکُوۡنَ ﴿٪۴۰﴾ "[4] |
اﷲ وہ ہے جس نے تمہیں بنایا،پھر روزی دی،پھر مارے گا پھر جِلائے گا۔تمہارے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کرے ؟ پاکی اور برتری ہے اُسے ان کے شرك سے۔ |
عــــــہ ۱:کماھو الظاھر المتبادرواِن انکر المکابر ۱۲ س عفی عنہ۔
عــــــہ۲:یہاں خلق سے مراد مادہ سے بنانا جیسے آدمی نطفہ سے،اور تکوین سے مراد امر کن سے موجود فرمادینا جیسے ارواح کی پیدائش ۱۲ سلطان احمد خاں بریلوی عفا عنہ المولی القوی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع