دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

فقیر غفر اﷲ تعالٰی لہ نے اس آیہ کریمہ کی تفسیر میں یہ دو حرف مختصر بقد رضرورت ذکر کیے،ورنہ روزاوّل سے اب تك جو کچھ ہوا،اور آج سے قیامت،اور قیامت سے اَبدُالاباد تك جو کچھ ہوگا وہ سب کا سب اِن دو لفظوں کی شرح ہے کہ: " یُّدَبِّرُ الۡاَمْرَ ؕ"[1] (اور تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے۔ت)

 سُبْحَانَہ مَااعظم شانہ(وہ پاك ہے اور کتنی عظیم اس کی شان ہے۔(ت)

مسلمان غور کرے کہ یہ عظیم حکیم کام جن کے بحر سے ایك قطرے،اور صحرا سے ایك ذرے کی طرف ہم نے اجمالی اشارہ کیا،شبانہ روز انسان کے بدن میں ہواکرتے ہیں اور لاکھوں کروڑوں نفوس ناطقہ کی زمین کو اُن کی خبر نہیں ہوتی—— ہزاروں میں دو ایک،سالہا سال کے ریاض و تعلیم میں،اُن میں سے اقل قلیل پر بقدرِ قدرت اطلاع پاتے ہیں۔اِس پر جو کل بگڑی بنائے نہیں بنتی۔جو ڈور الجھے سلجھائے نہیں سلجھے،پھرکیسا سخت جاہل عــــــہ ہے جو تدبیر اَبدان،نفس کے سر دھرے—— اچھا مُدَبِّر اور  اچھے مُعْتَقِدْ !! "ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوۡبُ ﴿۷۳"[2]۔(کتنا کمزور چاہنے والا اور وہ جس کو چاہا۔ت)

سبحن اﷲ اگر یہی بات واقعی ہے،اور ہمارے رب تعالٰی کو ان امور سے اصلًا علاقہ نہیں،

عــــــہ:مگر سُفہائے فلسفہ،نظر ائے ہبنقہ سے کیا جائے شکایت کہ وہ افعال متقنہ تصویر جنین کو نفس حیوانی بلکہ قوت غیر شاعرہ کی طرف مستند کرنے میں بھی باك نہیں رکھتے۔  ع

ماعلٰی مِثلھم یُعَدُّ الْخَطاء

(ان جیسوں پر خطاء شمار نہیں کی جاتی۔ت)

سبحان اﷲ ! خالقِ مختار جَلَّت قُدرَتُہ کی طرف بلاواسطہ تمام کائنات کے استنادمیں ان کے لیے وہ زہر گھلا ہے کہ یہ حق ناصع کسی طرح قبول نہیں،اور ایسی بدیہی خرافتیں منظور و مقبول،"وَ مَنۡ لَّمْ یَجْعَلِ اللہُ لَہٗ نُوۡرًا فَمَا لَہٗ مِنۡ نُّوۡرٍ ﴿۴۰﴾٪"[3]۔(اور جسے اﷲ نور نہ دے اس کے لیے کہیں نور نہیں۔ت)۱۲ منہ(من المصنف قدس سرہ)


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۰ /۳۱

[2] القرآن الکریم ۲۲/ ۷۳

[3] القرآن الکریم ۲۴ /۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن