دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

حکمتوں سے بقائے شخص کو مایَتَحَلَّلْ کا عوض بھیجتا ہے___ جو حاجت سے بچتا ہے اُس سے بالیدگی دیتا ہے اور وہ ان طریقوں کا محتاج نہیں۔چاہے تو بے غذا ہزار برس جِلائے اور نماء کا مل پر پہنچائے___ پھر جو فُضلہ رہا اُسے منی بنا کر صلب و ترائب میں رکھتا ہے۔عقدو انعقاد کی قوت دیتا ہے۔زن و مرد میں تالیف کرتا ہے۔عورت کو باوجود مشقت حمل وصعوبت وضع شوق بخشتاہے۔حفظِ نوع کا سامان فرماتاہے۔رحم کو اذن جذب دیتا ہے___ پھر ا س کے اِمساك کا حکم کرتا ہے۔پھر اسے پکا کر خون بناتا ہے۔پھر طبخ دے کر گوشت کا ٹکڑا کرتا ہے۔پھر اس میں کلیاں،کنچھیان نکالتا ہے۔قسم قسم کی ہڈیاں،ہڈیوں پر گوشت،گوشت پر پوست،سینکڑوں رگیں،ہزاروں عجائب ___ پھر جیسی چاہے تصویر بناتا ہے۔پھر اپنی قدرت سے رُوح ڈالتا ہے۔بے دست و پا کو ان ظلمتوں میں رزق پہنچاتا ہے۔پھر قوت آنے کو ایك مدت تك روکے رہتا ہے۔پھر وقتِ معین پر حرکت وخروج کا حکم دیتاہے۔اس کے لیے راہیں آسان فرماتاہے۔مٹی کی مورت کو پیاری صورت،عقل کا پُتلا،چمکتا تارا۔چاند کا ٹکڑا کر دکھاتا ہے۔"فَتَبٰرَکَ اللہُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِیۡنَ ﴿ؕ۱۴﴾"[1](تو بڑی برکت والا ہے اﷲ سب سے بہتر بنانے والا۔ت)اور وہ اِن باتوں کا محتاج نہیں،چاہے تو کروڑوں انسان پتھر سے نکالے،آسمان سے برسالے۔

ہاں بتاؤ وہ کون ہے جس کے یہ سب کام ہیں؟ "فَسَیَقُوۡلُوۡنَ اللہُ ۚ"[2] اب کہا چاہتے ہیں کہ اللہ۔توفرما پھر ڈرتے کیوں نہیں؟

" اٰمَنَّا بِاللہِ وَحْدَہٗ"[3](ہم ایك اﷲ پر ایمان لائے۔ت)—— آہ ! آہ ! اے مُتفلسف مسکین! کیوں اب بھی یقین آیا یا نہیں کہ تدبیر و تصّرف اسی حکم علیم کے کام ہیں۔جَلَّ جَلَالُہ وَعَمَّ نَوالُہ،"فَبِاَیِّ حَدِیۡثٍۭ بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوۡنَ ﴿۱۸۵﴾"[4](پھر اس کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے۔ت) 


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۳ /۱۴

[2] القرآن الکریم ۱۰ /۳۱

[3] القرآن الکریم ۴۰/ ۸۴

[4] القرآن لکریم ۷۷ /۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن