دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

یُّدَبِّرُ الۡاَمْرَ ؕ فَسَیَقُوۡلُوۡنَ اللہُ ۚ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۳۱"[1]تو فرما کون تمہیں روزی دیتا ہے آسمان سے(مینہ اتار کر)اور زمین سے(کھیتی اُگا کر)یا کون مالك ہے شُنوائی اور نگاہوں کا۔(کہ مُسَبَّبَات کو اسباب سے ربطِ عادی دیتا ہے۔اور قَرَع سے ہوا کہ صوت کا حامل کرتا،پھر اُسے اذنِ حرکت دیتا،پھر اسے عَصبہ مفروشہ تك پہنچاتا،پھر اس کے بچنے کو محض اپنی قدرتِ کاملہ سے ذریعہ ادراك فرماتا ہے___ اور اگر وہ نہ چاہے تو صور کی آواز بھی کان تك نہ جائے۔یونہی جو چیز آنکھ کے سامنے ہو،اور موانع و شرائط عادیہ مرتفع و مجتمع۔واﷲ اعلم انّ ذٰلك بالانطِباع اوخروج الشعاع،کما قد شاع،اوکیفما ماشاء(اور اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے کہ وہ انطباع کے ساتھ ہوا یا شعاع کے نکلنے سے ہوا جیسا کہ مشہور ہے یا جیسے اس نے چاہا۔ت)­­_____ اس وقت اِبصار کا حکم دیتا ہے____ اور اگر وہ نہ جاہے روشن دن میں بلند پہاڑ نظر نہ آئے۔اور وہ کون ہےجو نکالتا ہے زندے کو مُردے سے(کافر سے مومن،نطفہ سے انسان،انڈے سے پرند)اور نکالتا ہے مردے کو زندے سے،اور کون تدبیر فرماتا ہے ہر کام کی۔ (آسمان میں اس کے کام،زمین میں اس کی کام،ہر بدن میں اس کے کام،کہ غذا پہنچاتا ہے۔پھر اُسے روکتا ہے۔پھر ہضم بخشتا ہے۔پھر سہولت دفع کو پیاس دیتا ہے۔پھر پانی پہنچاتا ہے۔پھر اس کے غلیظ کو رقیق،لزج کو منزلق کرتا ہے۔پھر ثقل کیلوس کو امعا کی طرف پھینکتا ہے۔پھر ماساریقا کی راہ سے،خالص کو جگر میں لے جاتا ہے۔وہاں کیموس دیتا ہے۔تلچھٹ کا سودا،جھاگوں کا صفرا۔کچے کا بلغم،پکے کا خون بناتا ہے۔فُضلہ کو مثانہ کی طرف پھینکتا ہے۔پھر انہیں بابُ الکَبِدْکے راستے سے عُروق میں بہاتا ہے۔ پھر وہاں سہ بارہ پکاتا ہے۔بے کا کو پسینہ بنا کر نکالتا ہے۔عطر کو بڑی رگوں سے جَدَ اول،جداول سے سواقی،سواقی سے باریك عروق،پیچ درپیچ تنگ برتنگ راہیں چلاتا ہوا،رگوں کے دہانوں سے اعضاء پر اُنڈیلتا ہے۔پھر یہ محال نہیں کہ ایك عضو کی غذا دوسرے پر گرے۔جو جس کے مناسب ہے اسے پہچانتا ہے۔پھر اعضاء میں چوتھا طبخ دیتا ہے کہ اس صورت کو چھوڑ کر صورتِ عُضویّہ لیں۔اِن


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۰/۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن