دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

بالملّۃ الغراء،والحکمۃ البیضاء المنزھۃ عن کل خبط وتخلیط÷ وافراط و تفریط ÷ ___ صلوات اﷲ و سلامہ علیہ وعلٰی اٰلہ وصحبہ وکلّ منتمٍ الیہ،اٰمین، اٰمین،الٰہ الحق اٰمین!

اس کے بندے اور رسول ہیں،وہ ایسی چمکدار ملّت اور روشن حکمت لے کر آئے ہیں جو ہر بے راہروی،آمیزش اور کمی سے پاك ہے،اﷲ تعالٰی کی رحمتیں اور سلام ہو آپ پر،آپ کی آل پر،آپ کے صحابہ پر اور ہر اس شخص پر جو آپ کی طرف منسوب ہے۔اے سچے معبود ! ہماری دعا قبول فرما(ت)

حق جل و علا دین حق پر قائم اور آفات تفلسف سے محفوظ و سالم رکھے۔فی الواقع عامہ اقوالِ مذکورہ سخت شنیع و فظیع ہیں۔اور شرع مطہر میں اُن کے قائل کا حکم نہایت شدید و وجیع۔لاسیما۔

قولِ اوّل

کہ اس میں بالتصریح باری عَزَّ مَجدُہ کو تدبیر و تصرفِ مادیات سے بے علاقہ مانا،مثلًا بدن انسانی میں جو مُبین متین،ظاہر،باہر زاہر قاہر تدبیریں صبح شام،دن رات ہر وقت عیاں ونہاں ہوتی رہتی ہیں جن کی حکمتوں میں عقول متوسطہ انگشت بہ دنداں ہیں،یہ سب جلیل و جمیل کام نفسِ ناطقہ کی خوبیاں ہیں۔اﷲ تعالٰی کو اصلًا ان سے تعلق نہیں،نہ اس کا بندوں کے بدنوں میں کوئی تصرف۔

 لاالٰہ اﷲ محمد رسول اﷲ(اﷲ کے بغیر کوئی عبادت کے لائق نہیں اور محمد اﷲ کے رسول ہیں۔ت)___ استغفراﷲ (میں اﷲ سے مغفرت طلب کرتا ہوں ت)___ والعیاذ باﷲ(اﷲ کی پناہ،ت)ھیھات،ھیھات ! اس سے بڑھ کرکونسا کفر ملعون ہوگا ___ سبحٰنہ وتعالٰی"سُبْحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یَقُوۡلُوۡنَ عُلُوًّاکَبِیۡرًا ﴿۴۳"[1] اسے پاکی اور برتری ان کی باتوں سے بڑی برتری۔ت)

سورۂ یونس رعدو سورہ الم تنزیل السجدہ کے پہلے رکوع اس نزعہ فلسفیّہ کے رَد کو بس ہیں۔اور سورہ یونس علیہ الصلوۃ والسلام کے رکوع چہارم میں فرماتا ہے:" قُلْ مَنۡ یَّرْزُقُکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرْضِ اَمَّنۡ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَ الۡاَبْصٰرَ وَ مَنۡ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَمَنۡ


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۷ /۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن