30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قول اوّل:التحقیق اَنّھا لیست الطبائع کلھا مجردۃ محضۃ لکن للطبائع المرسلۃ فی باب التجردوالمادیۃ مراتب(الی اَنْ قال) |
تحقیق یہ ہے کہ تمام طبعیتیں مجرومحض نہیں ہیں لیکن تجردو مادیت کے اعتبار سی طبائع مطلقہ کے کئی مرتبہ ہیں(یہاں تك کہ اس نے کہا)ساتواں |
(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)
الجواب:یہ عقیدہ کفر ہے۔
قول دوم:مادہ اجسام قدیم ہے۔
الجواب:یہ قول کفر ہے۔
قول چہارم:عقول عشرہ و نفوس قدیم ہیں۔
الجواب:یہ قول کفر ہے۔
قول پنجم:بعض چیزیں خود زیادہ استحقاقِ ایجاد رکھتی ہیں،اگر اﷲ تعالی انہیں نہ بنائے تو بخیل ٹھہرے اور ترجیح مرجوع لازم آئے۔
الجواب:یہ قول بدعت و ضلالت و مستلزم کفر ہے۔
قول ششم:کی دلیل میں نقل کیا کہ یہ عقولِ عشرہ ہر عیب و نقصان سے پاك ومنزّہ ہیں اور محال ہے کہ تمام عالم میں کوئی ذرہ کسی وقت ان کے علم سے غائب ہو۔
الجواب:یہ کفر سے تمسك ہے۔
قول ہفتم:حدوث و تغیر،نہ کوئی شے نابود تھی نہ کبھی نابود ہو بلکہ جسے ہم کہتے ہیں اب تك نہ تھی وہ فقط پوشیدہ تھی اور جسے کہتے ہیں اب نہ رہی وہ صرف مخفی ہوگئی،حقیقۃً ہر چیز ہمیشہ سے موجود ہے اور ہمیشہ رہے گی۔
الجواب:یہ کفر ہے اور بہت سے کفروں کو مستلزم۔
قول ہشتم:میری یہ کتاب نہایت تحقیق کے اپیہ پر اور فرشتہ اثر بلکہ فرشتہ گر ہے۔
الجواب:یہ قول نہایت سخت گناہ عظیم اور بہت جا روایت کی رو سے کفر ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع