30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس مجموعہ لوجم ولو بعد کوکب کو تفریق کیجئے،بہرحال جو بچے اسے جدول ظل لوگارثمی میں مقوس کرکے قوس حاصل سے ۴۵ درجے گھٹا کر باقی کا ظل لوگار ثمی لیجئے۔
(۳)اسی ظل محفوظ کو جمع کیجئے اور سفلیان میں محفوظ سے تفریق اس حاصل یا باقی کا نام زاویہ الارض رکھئے۔پس اگر زاویۃ الشمس نصف دورقف جہ سے کم ہے تقویم شمس سے زاویۃ الارض کم کرلیجئے۔ورنہ تقویم شمس و زاویۃ الارض کو جمع کرلیجئے۔یہ باقی یا حاصل تقویم کو کب اس نصف النہار مرصدی کے لیے ہوگی۔اسی طرح دوسرے نصف النہار مرصدی کی تقویم لیجئے جب دو نصف النہار مرصدی مکتنف بوقت مطلوب کی تقویم معلوم ہوگئی تعدیل مافی طرفین سے تقویم کوکب بوقت مطلوم معلوم ہوجائے گی۔
تنبیہ:یہ جو ہم نے دو نصف النہار مکتنف بوقت مطلوب کی تقویم نکالنے کو کہا اور ابتدًا وقت مطلوب کی تقویم لینانہ کہا ان سے تطویل نہ سمجھا جائے بلکہ بہت تخفیف مونت اور تین فائدوں پر مشتمل ہے۔
(۱)یوں تقویم و لو بعد شمس وتقویم کوکب بمر کزیت شمس شمس و عرض کوکب کذلك ولوبعدکوکب بعینہا لکھے ملیں گی ورنہ پانچوں میں تعدیل مابین السطرین کرنی ہوگی۔
(۲)دو نصف النہار مکتنف تقویض کے لینے سے کار احج کوکب واقف مستقیم ہونا معلوم ہوجائے گا۔
(۳)اس دن کے ہر منٹ کی تقویم اس سے معلوم ہوسکے گی اگر بعد کو تحقیق ہو کہ مثلًا وقت ولادت اتنے منٹ آتے یا پیچھے تھا تو ادراك تقویمات کے لیے تجدید انحمال کی حاجت نہ ہوگی۔
__________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع