دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 27 | فتاوی رضویہ جلد ۲۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۷

پھر تسویۃ ا لبیوت کے تین قاعدوں میں(جن میں بحسب مرکز طالع فلك البروج یا معدل النہار یا اول البیوت کے بارہ حصے مساوی کیے جاتے ہیں اور یہ فقیر کے نزدیك بحسب دلائل مختار تقسیم اول السمٰوٰت ہے) بیوت دوازدنگانہ کے مبادی و مقاطع معلوم کرکے زائچہ درست کرتے ہیں اب وقت مطلوب پر جو کچھ تقویم سیارات سبعہ و راس و ذنب ہواستخراج کرکے ہر ایك کو اس کے جہت میں رکھتے ہیں۔اور ہر کوکب کے ۴۵ ضعف ۶۶ نوموں اور اس کے مراتب سے نتیجہ حاصلہ قوت یا ضعف مع تعین مرتبہ نکالتے ہیں۔اس کے بعد استخراج اسہام ہے جس میں سہم السعادۃ سہم الغیب ضروری سمجھے جاتے ہیں اس کے بعد احکام بکنے کا وقت ہے۔جو محض جہل و جزاف ہے۔

"قُل لَّا یَعْلَمُ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیۡبَ اِلَّا اللہُ ؕ"[1]

تم فرماؤ غیب نہیں جانتے جو کوئی آسمانوں اور زمین میں ہیں مگر اﷲ(ت)

آپ کی خوشی کے لیے استخراج طالع و مراکز بیوت دسنویۃ البیوت کرکے میں بھیج سکتا ہوں،ا ن شاء اﷲ تعالٰی مگر وقت ولادت کا دقیقہ ساعت اور موضع ولادت کے طول وعرض کا علم ضروری ہے اس سے اطلاع دیجئے اور جب تك آ پ تقویم کواکب سبعہ اس وقت حاضر کے لیے استخراج کرکے مجھے بھیج دیجئے کہ اس کی جانچ کرلوں،تقویمات نکالنے کے متعدد برہان وطریقہ میرے رسالہ مسفر المطالع فی التقویم الطالع میں ہیں۔سہل تر طریقہ یہ ہے کہ۔

(۱)المنك میں ہر مہینہ کے صفحہ چہارم خانہ اوّل سے اس تاریخ آفتاب کی تقویم اور خانہ سوم سے اس کا لوگارثم بعد اٹھائے پھر ختم جداول سال النیر ین کے بعد جو خمسہ متحیرہ کے جدول میں دیتا ہے المناك حال میں ص ۱۴۶ ؎ جدول عطارد ہے ۱۵۴ سے جدول زہرہ و ہکذا اس میں تاریخ مطلوب تین اخیر خانوں سے طول کو کب بمر کزیت شمس و عرض کو کب بمرکزیت شمس ولوگارثم بعد کوکب اٹھا ئے یہ اسی ترتیب پر لکھے ہیں پھر تقدیم شمس پر چھ۶ برج اٹھا کر تقویم کو کب بمرکز یت شمس سے تفریق کیجئے باقی کا نام زاویۃ الشمس رکھئے مفروق منہ کم ہو تو اس پر درو بڑھالیجئے زاویۃ الشمس کے نصف کا ربع دور صہ حہ سے تفاضل لے کر اس کا نام محفوظ رکھئے محفوظ کاظل لوگارثمی لیجئے۔

(۲)عرض کوکب بمرکزیت شمس جیب التمام لوگارثمی لیجئے پھر علویات یعنی زحل ومشتری ومریخ میں اس لوجم کو لو بعد کوکب میں جمع کرکے لو لو شمس اس سے تفریق کردیجئے اور سفلیات یعنی زہرہ و عطارد میں لو بعد شمس سے


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۷/ ۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن