30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
دن رات کی تبدیلی گردشِ ارضی سے ماننا قرآن عظیم کے خلاف اور نصارٰی کا مذہب ہے،او ر گردش سماوی بھی ہمارے نزدیك باطل ہے۔حقیقتہً اس کا سبب گردش آفتاب ہے۔قال اﷲ تعالٰی:
|
"وَ الشَّمْسُ تَجْرِیۡ لِمُسْتَقَرٍّ لَّہَا ؕ ذٰلِکَ تَقْدِیۡرُ الْعَزِیۡزِ الْعَلِیۡمِ ﴿ؕ۳۸﴾" [1] واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
اور سورج چلتا ہے اپنے ایك ٹھہراؤ کے لیے یہ اندازہ ہے زبردست علم والے کا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
مسئلہ۲۹: مسئولہ مولوی ظفر الدین صاحب۔
زائچہ نکالنے میں پہلا خانہ طالع وہ جزء فلك البروج کا ہوتا ہے جو وقت ولادت مولود طلوع کررہا ہے یا وہ جزء فلك البروج جس میں کوئی ستارہ سیّارہ ہو تو اس وقت طلوع کررہا ہے۔یا بعد کو طلوع کرے گا۔ولادت عزیز یہ رزینہ خاتون سلمہا تقریبًا ۷ بجے صبح کے وقت ہوئی تھی اور ولادت عزیزیہ رئیسہ خاتون شبِ جمعہ ۳ بجے۔کیا زائچہ ان دونوں کایہی ہوگا یا دوسرا ؟
الجواب:
طالع وہ نقطہ فلك البروج ہے جو کسی وقت میں مطلوب میں جانب شرق افق حقیقی بعدی پر ہی زائچہ ولادت میں لیا جاتاہے۔ اور یہی زائچہ سال میں بھی جملہ اعمال میں،اور یہ معنی کہ وہ برج طالع فی الحال یافی الاستقبال جس میں وقت مطلوب کوئی سیارہ ہو ہر گز سیاست ربح مجیم مکسر جفر وغیرہ کسی علم یا کسی ذی علم کی اصطلاح نہیں،یوں ہر شخص کو اختیار ہے کہ اپنی اصطلاح جو چاہے مقرر کرے مگر وہ اسی حد تك محدود رہے گی کسی علم یا فن میں ملحوظ نہیں ہوسکتی طالع اگرچہ غیر متجری ہے جیسا کہ اس کے موجب میں ظاہر ہوا مگر اہل تنجیم وفن تنجیم اس سے وہ درجہ مراد لیتے ہیں جو وقت مطلوب افق شرقی پر بلدی پر ہو اور اس کا باعث یہ ہے کہ انکے نزدیك احکام زائچہ متبدل نہیں ہوتے جب تك درجہ طالع نہ دے دے،اور اس میں تین چارمنٹ تك کی غلطی کا تحمل بھی ہے کہ منٹ سکنڈ بالے صحیح وقت ولادت معلوم ہونا نادر ہے۔بہرحال اس تین چار منٹ کی تخمین کے اندرازرای محاسبہ جو نقطہ وقت ولادت خاص جائے ولادت کے افق شرقی پر ہوا سے طالع کہتے ہیں پھر حسب ِ قواعدہ مقررہ اس سے وہاں دیگر بیوت معلوم کرتے ہیں،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع