30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱۱)سمجھ لے کہ یہ زمین کے بخارات نہیں ہیں اﷲ تعالٰی کے حکم اور اس بھاری پہاڑ کی وجہ سے ہے۔
(۱۲)ایك چھوٹی سی چیونٹی نے کاغذ پر قلم کو دیکھا۔تو اس نے دوسری چیونٹی سے بھی یہ راز کہہ دیا۔
(۱۳)کہ اس قلم نے عجیب نقشے کھینچے ہیں،جیسے نازبو،سوسن کا کھیت اور گلاب کا پھول۔
(۱۴)اس چیونٹی نے کہا اصل میں یہ سارا کام کرنے والی انگلی ہے۔یہ قلم تو عمل میں اس انگلی کے تابع ہے اور اس کا اثر ہے۔
(۱۵)تیسری چیونٹی نے کہا کہ وہ بازو کی وجہ سے ہے کیونکہ کمزور انگلی نے اپنی طاقت سے یہ نقش و نگار نہیں کیا ہے۔
(۱۶)بات اسی طرح اوپر چلتی گئی۔یہاں تك کہ چیونٹیوں کی ایك سردار جو کچھ سمجھدار تھی۔
(۱۷)اس نے کہا اس کو جسم کا ہنر مت سمجھو کیونکہ وہ تو نیند اور موت میں بے خبر ہوجاتا ہے۔
(۱۸)جسم تو لباس اور لاٹھی کی طرح ہے۔عقل اور جان کے بغیر یہ نقش نہیں بن سکتے ہیں۔(ت)
بحرالعلوم قدس سرہ فرماتے ہیں:
|
ایں ردست برفلا سفہ کہ میگویند بخارات در زمین محسوس مے شوند بالطبع میل خروج کنند واز مصادمت ایں ابخرہ تفرق اتصال اجزائے زمین مے شودو زمین درحرکت می آید و اینست زلزلہ،پس مولوی قدس سرہ ردایں قول می فرمایند کہ قیام زمین از کو ہہا ست ورنہ در حرکت میماند ہمیشہ پس آں کو ہ جنبش مے دہد زمین را بامرا ﷲ تعالٰی۔ |
یہ فلاسفہ پررد ہے جو کہتے ہیں کہ بخارات زمین میں محسوس ہوتے ہیں اور طبعی طور پر خروج کی طرف میلان کرتے ہیں۔چنانچہ ان بخارات کے ٹکڑاؤ کی وجہ سے زمین کے اجزائے متصلہ میں تفرق پیدا ہوتا ہے اور زمین حرکت کرنے لگتی ہے اور یہی زلزلہ ہے۔چنانچہ مولوی قدس سرہ اس قول کا رد کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ زمین کا قیام تو پہاڑوں کے سبب ہے ورنہ یہ مسلسل حرکت کرتی رہتی۔لہذا وہ پہاڑ اﷲ تعالٰی کے حکم سے زمین کو حرکت دیتا ہے۔(ت) |
چیونٹیوں کی حکایت سے بھی ان سفہاءکی تنگ نظری کی طرف اشارہ مقصود ہے کہ جس طرح قلم کی حرکت انگلیوں سے انگلیوں کی قوت بازو سے بازو کی طاقت جان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع