30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آتا ہے۔یا عنف حرکت سے مادہ کبریتی مشتعل ہو کر شعلے نکلتے ہیں چیخوں کی آواز پیدا ہوتی ہے۔والعیاذ باﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی کی پناہ،ت)زمین کے نیچے رطوبتوں میں حرارت شمس کے عمل سے بخارات سب جگہ پھیلے ہوئے ہیں اور بہت جگہ دُخانی مادہ ہے،جنبش کے سبب منافذِ زمین متسع ہو کر وہ بخار و دُخان نکلتے ہیں،طبیعات میں پاؤں تلے کی دیکھنے والے انہیں کے ارادہ خروج کو سبب زلزلہ سمجھنے لگے حالانکہ اُن کا خروج بھی سبب زلزلہ کا مسبب ہے۔
امام ابوبکر ابن ابی الدنیا کتاب العقوبات اور ابوالشیخ کتاب العظمہ میں حضرت سیدنا عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:
|
قال خلق اﷲ جبلا یقال لہ قاف محیط بالعالم وعرقہ الی الصخرۃ التی علیہا الارض،فاذاا راداﷲ ان یزلزل قریۃ امر ذلك الجبل،فحرك العرق الذی یلی تلك القریۃ فیزلز لھا ویحرکھا فمن ثم تتحرك القریۃ دون القریۃ [1] |
اﷲ عزوجل نے ایك پہاڑ پیدا کیا جس کا نام ق ہے،وہ تمام زمین کو محیط ہے اور اس کے ریشے اس چٹان تك پھیلے ہیں جس پر زمین ہے جب اﷲ عزوجل کسی جگہ زلزلہ لانا چاہتا ہے اس پہاڑ کو حکم دیتا ہے وہ اپنے اس جگہ کے متصل ریشے کو لرزش و جنبش دیتا ہے۔یہی باعث ہے کہ زلزلہ ایك بستی میں آتا ہے۔دوسری میں نہیں۔ |
حضرت مولوی معنوی قدس سرہ الشریف مثنوی شریف میں فرماتے ہیں ؎
(۱) رفت ذوالقرنین سوئے کوہ قاف دید کُہہ راکز زمرد بود صاف
(۲) گرد عالم گشتہ آں محیط ماند حیراں اندراں خلق بسیط
(۳) گفت تو کوہی دگرہا چیستند کہ بہ بیش عظیم تو بازایستند
(۴) گفت رگہائے من اندآں کو ہہا مثل من نبوند درحسن وبہا
(۵) من بہر شہرے رگے دارم نہاں برعروقم بستہ اطرافِ جہاں
(۶) حق چوخواہد زلزلہ شہرے مرا ام فرماید کہ جنباں عرق را
(۷) پس بجنبانم من آں رگ رابقہر کہ بداں رگ متصل گشت است شہر
(۸) چوں بگویدبس،شود ساکن رگم ساکنم وزروئے فعل اندر تگم
(۹) ہمچومرہم ساکن وبس کارکن چوں خرد ساکن وزوجنباں سجن
(۱۰) نزد آنکس کہ نداند عقلش ایں زلزلہ ہست ازبخارات زمیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع