30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۴:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك امرکا پیش قاضی اقرار کیا اور اس اقرارکا معترف تھا،اب اس امر سے انکار کرتاہے،آیا یہ انکار اس کا معتبر ہوگا یا نہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
صورت مسئولہ میں زید اپنے اقرار پرماخوذ اور انکار اس کا مردود ہوگا،
|
فی العالمگیریۃ ان کان الواھب اقر بذلك عندالقاضی والعبد فی یدہ اخذ باقرارہ [1] وفی الاشباہ والنظائر اذا اقربشیئ ثم ادعی الخطألم تقبل کمافی الخانیۃ [2]، واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
عالمگیری میں ہے اگر ہبہ کرنے والے نے یہ اقرار کیا حالانکہ غلام اس کے قبضہ میں ہے تو وہ اپنے اقرار کی بناء پرماخوذ اور پابند ہوگا۔اور الاشباہ والنظائر میں ہے جب کوئی کسی چیز کا اقرار کرلے پھر اقرار کے خطا ہونے کا دعوٰی کرے تو یہ دعوٰی مقبول نہ ہوگا،جیسا کہ خانیہ میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع