30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے یانہیں؟
الجواب:
اگر صراحۃ معاف کردینے کی اجازت مؤکل نے دے دی تھی جب تو اس کامعاف کیا ہوا بعینہٖ موکل کامعاف کیا ہوا ہے جہاں خود اپنی معافی کو واپس نہیں لے سکتا وکیل کی معافی بھی واپس نہ ہوسکے گی اور شرعا اس رقم کا مستحق نہ رہے گا،اگر صرف وکیل عام کیا یا کہہ دیا کہ اس کا جملہ ساختہ پر داختہ مثل میرے ذات کے ہے تو معاف کردینے کا وکیل کو اختیار نہ ہوگا،موکل اگر قبول نہ کرے تو رقم معاف کر دہ لے سکتا ہے۔درمختار میں ہے :
|
اعلم ان الوکیل وکالۃ عامۃ مطلقۃ مفوضۃ انما یملك المعاوضات لاالطلاق والعتاق والتبرعات بہ یفتی [1] زواہر الجواہر،تنویر البصائر۔ |
واضح رہےکہ جس وکیل کو مطلق عام وکالت تفویض کی گئی ہو وہ صرف عوض والے معاملات میں مختار ہوگا،طلاق،عتاق اور تبرعات کا اختیار اسے نہ ہوگا،اسی پر فتوٰی دیا جائے،زواہر الجواہر،تنویر البصائر(ت) |
اور بزازیہ میں ہے :
|
انت وکیل فی کل شیئ جائز امرك ملك الحفظ و البیع والشراء الا العتق و التبرع وعلیہ الفتوی [2]اھ ملخصا۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
تجھے ہر جائز معاملہ میں میری وکالت ہے۔تو اس سے وکیل کو حفاظت،بیع اور شراء کا اختیار حاصل ہوگا،عتق اور تبرعات کا اختیار نہ ہوگا اور اسی پر فتوٰی ہے اھ ملخصا۔والله تعالٰی اعلم۔ (ت) |
مسئلہ ۳: ازدفتر محکمہ زراعت پنجاب لاہور مسئولہ محمد نصرالله صاحب ۲۱ محرم ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ پیشتر وکالت ازروئے شرع شریف جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
وکالت جس طرح رائج ہے کہ حق کو ناحق،ناحق کو حق کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اگروہ سچ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع