دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

" وَمَنۡ تَطَوَّعَ خَیۡرًاۙ فَاِنَّ اللہَ شَاکِرٌ عَلِیۡمٌ﴿۱۵۸"[1]۔

جو شخص مفت میں بھلائی کرے تو الله تعالٰی قبول فرمانے ا ور جاننے والا ہے۔(ت)

مسئلہ ۲۸۰:            از سہسرام محلہ دائرہ ضلع آرہ مرسلہ حافظ عبدالجلیل                      ۱۶ شوال ۱۳۳۳ھ یوم شنبہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ زید ہندو کامال مسلمان زبردستی کھاسکتا ہے یانہیں؟

الجواب:

زبردستی مال کھانے والے ایك دن بڑا گھر دیکھتے ہیں۔والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۸۱ تا ۲۸۳:                از شہر کہنہ بریلی مسئولہ سید نور الله محرر دارالافتاء        بروز دوشنبہ بتاریخ ۹ ذی الحجہ ۱۳۳۳ھ

(۱)زید کا ایك بیٹا جواب بالغ ذی عقل صاحب نصیب تھا،وہ جب مرا تو تجارت بند ہوگئی اور کچھ جائداد دونوں کے کسب سے تھی اب باقی ہے۔زید کی اب دو زوجہ ہیں،ایك قدیم کفو کی،دوسری جدید غیر کفو کی،زید نے بعوض مہر دو مکان زوجہ کفو کے نام حسب قانون لکھے اور ایك مکان اپنے بیٹے بکر کے نام لکھے،لیکن کل جائداد پر قابض اور ماحصل سے تمتع زوجہ غیر کفو اور اس کی اولادرہی،جبر ا وقہرا،پس یہ قبضہ وتمتع شرعًا جائز ہے یا نہیں؟

(۲)زوجہ کفو کی دو لڑکیاں ہیں،پس اپنے نام کی جائداد برضائے زوج خود یعنی زیدکے،بذریعہ عدالت لڑکیوں کے نام کردی ہے،بذریعہ عدالت رجسٹری شدہ کاغذ موجود ہے۔اور یہ چاہتے ہیں کہ یہ قبضہ کرکے اس سے منتفع ہوں،لیکن زید اور اس کی زوجہ غیرکفو اور اس کی اولاد فسد پرآمادہ ہیں،اور قبضہ نہیں دیتے اور کسی کی نصیحت نہیں مانتے،پس یہ امران کو شرعاکیا زیبا ہے۔اوراس فعل کا کیاحکم ہے؟

(۳)کیا شرعا ان کو اس جائدادمیں کچھ حق ہے یا شرعا ول ظالم اور یہ فعل فسق ہے؟ فقط

الجواب:

(۱)مال غیر سے بے رضا غیر تمتع اور اس پر مخالفانہ قبضہ حرام وحرام خوری ہے۔

قال اﷲ تعالٰی " لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمْ بَیۡنَکُمْ بِالْبٰطِلِ "[2]۔

الله تعالٰی نے فرمایا:آپس کا مال باطل طریقے سے نہ کھاؤ۔ (ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۱۵۸

[2] القرآن الکریم ۲/ ۱۸۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن