30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۷۷: مرسلہ شیخ حاجی عبدالعزیز صاحب ۲۲ رجب ۱۳۲۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ زید کی دیوار میں تیس برس سے ایك طاق عمرو کے غسل خانہ کا تھا،زید نے جس وقت اپنے مکان کی دیوار کھودی تو عمرو کا تیس برس کا طاق بند کردیا،باجود منت و سماجت بسیار کے بھی نہ مانا،دیگر یہ کہ عمروکے غسل خانہ کے دو کڑی کے زید کی دیوار میں اور چار پائخانہ کی کڑیوں کے ٹکڑے زید مذکور کی دیوار میں رکھے ہوئے ہیں۔غدر کے قبل کے ہیں،زید نے بارہا ان کو دیکھا ہے۔کیونکہ ایام قربانی زید مذکور کا کئی گھنٹہ اس مکان میں قیام رہتاہے۔زید نے ہمیشہ ان ٹکڑوں کو دیکھا ہے مگر کبھی کچھ نہیں کہا،اور اب ان کو نکلوادینے کو کہتاہے۔دیگریہ کہ جس وہ طاق بند کیا تھا اس وقت یہ چیزیں بھی اگر نارضامندی تھی نکلوادیتا،عمرو نے ایك خام مکان خرید کر تعمیر کرانا چاہا اور دیواریں کھدوائیں تو زید کی طرف کی دیوار میں دو الماریاں اور ایك آتش خانہ نمودار ہوا،بلکہ دیوار بھی بڑھی ہوئی ہے۔عمرو نے جب زید سے کہا کہ اس کو درست کرادو،تو زید نے جواب دیا کہ تمھاری پائخانہ کے ٹکڑے جو ہمارے دیوار میں رکھے ہیں نکلوادوتو ہم بھی الماریاں بند کرادیں گے، اس صورت میں شریعت مطہرہ کیا حکم دیتی ہے؟
الجواب:
الماریاں اور آتش خانہ جو زید نے بے اجازت مالك بنایا ہے اس کا بند کردینا اس پر فورا لازم ہے۔اور اگر ثابت ہو کہ دیوار اس کی زمین میں بڑھالی ہے تو اتنی دیوار گراکر زمین خالی کردینی لازم ہے۔رہیں عمرو کی کڑیاں عــــــہ اور طاق۔تقریر سوال سے ظاہر ہے کہ وہ دوسرے کی دیوار میں باجازت مالك بطور عاریت تھے،نہ کسی حق لازم سے،اور زید کا اب تك سکوت وہ بھی عاریت پر راضی ہونا تھا،اور عاریت کی چیز کا ہر وقت واپس لینے کا اختیار ہے۔اب کہ زید راضی نہیں عمرو پر بھی لازم ہے کہ کڑیاں نکال لے،مگر ایك کا دوسرے پر ٹالنا کہ تم یہ کردو توہم یوں کریں،جائز نہیں،کہ ظلم فورا دورکرنا فرض ہے۔دونوں معا دوسرے کی ملك خالی کردیں،عالمگریہ میں ہے:
|
البائع یؤمر برفع خشب علی حائط المبیعۃ ولو کان الخشب لاجنبی بحق لازم بملك واجارۃ فہو عیب لانہ |
اتارنے کا حکم بائع کو دیا جائے گا اور اگر وہ کڑیاں اجنبی کی ملکیت یا اجارہ پر ہوں تو یہ عیب شمار ہوگا کیونکہ اس میں |
عــــــہ: لفظ"کڑیاں"اصل میں نہیں ہے شاید قلم ناسخ سے چھوٹ گیاہے۔عبدالمنان اعظمی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع