30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بعدل قسمت می کند،یا از منافع آناں رابقدر خورد پوش می دہد،وباقی رابرضائے آناں پیش خود جمع می دارد،دریں صورت عمرو ہر گز غاصب نیست لو جودالاذن من الملاك فی القبض وعدم تصرف باطل فی خراج الارض واگر نہ چنان ست بلکہ بے رضائے آناں برحصص آنا قبضہ کردہ است ودرحقوق آناں تصرفات بیجا برائے خود می کند،ضرور غاصب بود،واما کافر نیست لانہ لایخرج الانسان من الاسلام الا جحودما ادخلہ فیہ درصورت اولی دعوت زید قبول کردن بلادغدغہ رواست،و نیز درصورت ثانیہ اگر دعوت از مال خودش کند،واگر ازمال غصب میکند خوردن مغصوب روا نیست، بلکہ در صورت ثانیہ چوں غاصب ومصر علی الغصب باشد با او اختلاط نشاید کرد،ودعوتش ازمال خودش ہم نباید خورد لیکون زجر الہ ولامۃ لہ۔زمین کہ عمرو ا ز کسب خود خر یداست خالد وغیرہ رااز وحصہ خواستن روانیست،فان سہم الوراث فی المورث دون مملوك وارث اخر،واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
تقسیم کرتاہے یا منافع میں سے ان کے خورد ونوش وپوش کے اخراجات ان کو دیتاہے اور باقیماندہ کو ان کی رضامندی سے اپنے پاس جمع رکھتاہے ا س صورت میں عمرو ہر گز غاصب نہیں ہے کیونکہ مالکوں کی طرف سے قبضہ کی اجازت ہے اور زمین کی آمدن میں کوئی باطل تصرف نہیں ہے اور اگر ایسا نہیں بلکہ ان کی رضامندی کے بغیر ان کے حصوں پر قبضہ کئے ہوئے ہے اور ان کے حقوق میں بے جا اپنی مداخلت کرتاہے تو ضرور غاصب ہے لیکن وہ کافر نہیں ہے کیونکہ جو چیز اسلام میں داخل کرتی ہے اسی کے انکار سے اسلام سے خارج ہوتاہے۔اور پہلی صور ت میں اس کی دعوت قبول کرنا بلاشبہہ جائز ہے لیکن دوسری صور ت میں اگر اپنے مال سے دعوت کرے تو بھی قبول کرنا جائز ہے اوراگر مغصوبہ مال سے دعوت کرے تو وہ ناجائز ہے اور اگر دوسری صورت میں وہ غاصبانہ کاروائی پر اصرار کرے اس سے میل جول منع ہے اور اس کے اپنے مال کی دعوت بھی قبول نہیں کرنی چاہئے تاکہ اس کو زرجر وملامت ہوسکے عمرو کی اپنی کمائی سے خرید کردہ زمین سے خالدوغیرہ کو حصہ طلب کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ وارث کا حصہ مورث کے مال میں ہے دوسرے وارث کی ملکیت میں نہیں ہے۔والله تعالی اعلم۔(ت) |
مسئلہ ۲۷۲: از مجیب نگر ڈاك خانہ مونڈا سواراں ضلع کھیری مرسلہ مجیب رحمان خاں ۴ شعبان ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور قاضیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کا انتقال ہوا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع