دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

الجواب:

اول یہ مال حرام تھا کہ جرمانہ جو پنچ لیتے ہیں ناجائز ہے۔

قال المصادرۃ بالمال منسوخۃ عند ناوان کانت فالی الامام دون العوام۔

کیونکہ مالی جرمانہ ہمارے نزدیك منسوخ ہے۔اگر ہو بھی تو صرف امام تك جواز ہے عوام کو جائز نہیں۔(ت)

اور جو صرف خالد کو زید سے دلایا وہ بھی ناجائز تھا فانہ تضمین باطل لم یرد بمثلہ الشرع(کیونکہ یہ ضمان لگانا باطل ہے شرع میں اس کی مثال نہیں ہے۔ت)مگر جب زیدنے اپنی رضا او ر خوشی سے اس مسجد میں صرف کی اجازت دے دی،اور اس کی تکمیل یوں کرلی گئی کہ وہ روپیہ اس کو واپس کردیا اور پھر اس سے تعمیر مسجد کے لئے مانگا اور اس نے بخوشی دیا جیسا کہ بیان سائل سے معلوم ہوا،توا ب اس کے جواز میں شبہ نہیں کمالا یخفی فان الباطل قد زال بالرد(جیساکہ مخفی نہیں کہ باطل کا زوال واپس کردینے سے ہوگیا ہے۔ت)والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۶۶:                             از مولوی مرزاخاں پیشاوری                        ۱۵ محرم ۱۳۱۶ھ

علمائے دین اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك چیز رکھی ہوئی تھی،وہ چیز لاٹھی فرض کیجئے،دوسرے شخص نے آکر اٹھالی اور اس سے کھیل شرو ع کیا اور اس کو حرکت جوالہ دی،وہ اس کے ہاتھ سے گرپڑی او رٹوٹ گئی،اب اس شخص پر ضمان ہے یانہیں؟ اگر ہے تو حوالہ کتاب دیجئے اور اگرنہیں ہے تو حوالہ کتاب دیجئے۔بینو توجرووا

الجواب:

جبکہ بے اذن مالك اس نے وہ چیز اٹھالی اور اس کے کھیلنے میں گر کر ٹوٹ گئی،تو اس پر بلاشبہہ ضمان واجب ہے۔فتاوٰی خانیہ پھر فتاوٰی ہندیہ میں ہے:

اذا دخل الرجل دار انسان واخذ متاعاو جحد فہو ضامن وان لم یحولہ ولم یجحدہ فلاضمان علیہ الا ان یہلك بفعلہ اویخرجہ من الدار [1]۔

جب کوئی کسی شخص کے گھر داخل ہوا اور سامان لیا اور بعد میں انکار کردیا تو ضامن ہوگا اگرچہ سامان کو جگہ سے تبدیل نہ کیا اور انکار نہ کیا تو اس پر ضمان نہ ہوگا مگر جبکہ اپنے عمل سے ضائع کرے یا سامان گھر سے باہر لے جائے تو ضامن ہوگا۔ (ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ بحوالہ فتاوٰی قاضیخاں کتاب الغصب الباب الرابع عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۱۵۸،فتاوٰی قاضیخاں کتاب الغصب فصل فیما یصیر بہ المرء غاصبا نولکشور لکھنؤ ۴/ ۷۹۔۴۷۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن