دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

لایقبل اﷲ منہ صرف ولاعدل[1]۔رواہ احمد والطبرانی عن سعد بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

نہ اس کا فرض قبول ہو نہ نفل(اس کو احمد وطبرانی نے سعد بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ت)

حدیثیں اس باب میں متواتر ہیں،اس شخص پر فرض ہے کہ مسجد کی زمین وعمارت فورا فورا خالی کردے،اوراپنی ناپاك تعمیر جوان پر کرلی ہے ڈھاکر دور کردے،الله قہار وجبار کے غضب سے ڈرے،ذرا من دو من نہیں بیس پچیس ہی سیرمٹی کے ڈھیلے گلے میں باندھ کر گھڑی دو گھڑی لئے پھرلے۔اس وقت قیاس کرے کہ اس ظلم شدید سے بازآنا آسان ہے یازمین کے ساتویں طبقوں تك کھود کر قیامت کے دن تمام جہاں کا حساب پورا ہونے تك گلے میں،معاذا لله یہ کروڑوں من کا طوق پڑنا اور ساتویں زمین تك دھنسا دیا جانا،والعیاذبالله تعالٰی،والله تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۶۵:                             رجب ۱۳۱۵ھ                            از شہر کہنہ بریلی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے خالد کی زوجہ سے بلا طلاق دئے خالد کے نکاح کرلیا،اور خالد بعد معلوم ہوجانے نکاح اپنی زوجہ کے زوجہ کے ساتھ سرکارمیں جاکرکے عرضی دی،اور زوجہ خالد نے بھی اپنے نان ونفقہ اورمہر کی عرضی خالد پردی،اورہنوز دونوں کا مقدمہ دائر ہے۔لیکن اس عرصہ میں پنچوں نے جمع ہو کر دونوں کوراضی اپنے فیصلہ پر کر لیا،اور فیصلہ پنچوں کا اس طورپر زید پر ہوا کہ زید کو بوجہ مرتکب ہونے اس امر ناجائز کے مبلغ پچاس روپیہ جرمانہ اور مبلغ دس روپیہ صرفہ خالد ادا کئے،اور خالد نے اپنی زوجہ کو طلاق دی اور مبلغ مذکور بھی پنچوں نے زید سے اداکئے،اور اب روپیہ موصوف پنچوں کے تحت میں ہے۔جب زید نے دیکھا کہ یہ وپیہ بیکار ہاتھ سے جاتا ہے کہ یہ لوگ شیرینی وغیرہ میں صرف کریں گے۔تو اس نے مجبور ہوکرکے کہا کہ تم لوگ اس روپیہ سے ایك مسجد تعمیر یا مرمت کرو،تو پنچوں نے راضی ہوکر خالد سے بھی روپیہ صرفہ کالے لیا،یعنی اس کو بھی تعمیر مسجد یا مرمت میں صرف کریں گے۔بعد اس کے پنچوں میں سے ایك شخص نے پنچوں سے روپیہ لے کر زید کو دے دیا اور کہا کہ ایسا جائز نہیں ہے۔پھر بعد تھوڑی دیر کے زید سے روپیہ مذکورواپس لے لیا، آیا اس روپیہ کو مرمت مسجد یا تعمیر مسجد میں خرچ کرناجائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا


 

 



[1] الترغیب والترہیب بحوالہ احمد والطبرانی الترھیب من اخذ الارض حدیث ۴ مصطفی البابی مصر ۳/ ۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن