دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

فی الدرمن السحت مایأخذ مقامر[1].(باختصار)

درمختار میں ہے:جوئے میں حاصل کیا ہوا مال حرام ہے۔ (باختصار)(ت)

اور اس سے برائت کی یہی صورت ہے کہ جس جس سے جتنا مال جیتا ہے اسے واپس دے،یا جیسے بنے اسے راضی کرکے معاف کرالے۔وہ نہ ہو تو اس کے وارثوں کو واپس دے،یا ان میں جو عاقل بالغ ہوں ان کا حصہ ان کی رضامندی سے معاف کرالے۔ باقیوں کا حصہ ضرور انھیں دے کہ اس کی معافی ممکن نہیں،اورجن لوگوں کا پتہ کسی طرح نہ چلے نہ ان کا،نہ ان کے ورثہ کا،ان سے جس قدر جیتا تھا ان کی نیت سے خیرات کردے،اگرچہ اپنے محتاج بہن،بھائیوں،بھتیجوں،بھانجوں کو دے دے،اس کے بعد جو بچ رہے گا وہ اس کے لئے حلال ہے،عالمگیری میں ہے:

کان الاخذ معصیۃ والسبیل فی المعاصی ردہا،وذٰلك ھہنا برد الماخوذ ان تمکن من ردہ،بان عرف صاحبہ، وبالتصدق بہ ان لم یعرفہ [2]۔

لینا گناہ ہے اور گناہ کے ازالہ کی صورت اس کو واپس کرنا ہے اور یہاں لئے ہوئے کو ردکرنا ہوگا۔جب واپس کرناممکن ہو کہ اس کے مالك کو جانتا ہو یا پھر معلوم نہ ہو تو صدقہ کرنا ہوگا۔(ت)

ردالمحتارمیں ہے:

ان علمت اصحابہ او ورثتہم وجب ردہ علیہم، والا وجب التصدق بہ [3]۔

اگر اس کے مالك یا مالك کے ورثاء کو جانتا ہے تو واپس کرناواجب ہے۔ورنہ صدقہ کرنا واجب ہے۔(ت)

غرض جہاں جہاں جس قدر یاد ہو سکے کہ اتنامال فلاں سے ہار جیت میں زیادہ پڑاتھا اتنا تو انھیں یا ان کے وارثوں کو دے،یہ نہ ہو تو ان کی نیت سے تصدق کرے،اورزیادہ پڑنے کے یہ معنی کہ مثلا ایك شخص سے دس بار جوا کھیلا کبھی یہ جیتا کبھی یہ،اس کے جیتنے کی مقدار مثلا سو روپے کو پہنچی،اور یہ سب دفعہ کے ملا کر سوا سو جیتا،تو سو سو برابر ہوگئے،پچیس اس کے دینے رہے۔اتنے ہی اسے واپس دے،وعلی ھذا القیاس،اورجہاں یاد نہ آئے کہ کون کون لوگ تھے


 

 



[1] درمختار کتاب الحظروالاباحۃفصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۵۳

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الکراہیۃ الباب الخامس عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۵/ ۳۴۹

[3] ردالمحتار کتاب الزکوٰۃ باب زکوٰۃ الغنم داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن