دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

تبعا للدروغیرہ [1]۔

کرتے ہوئے اسی کو اپنایا ہے۔(ت)

پھر جن صورتوں میں وہ کھانا ان دونوں مذہب پر حرام ہے یعنی دو صورت پیشیں،ان میں اگر بسم الله کہہ کر کھایا برا کیا،مگر کافر ہر گز نہ کہا جائے گا،اس کی حرمت ضروریات دین سے ہونا درکنار اجماعی بھی نہیں۔

فان من العلماء من قال یحل ابدال مالایتعین مطلقا،لعدم تعلق العقد بعینہ بل بالذمۃ، فلایسوی الخبث وھو القیاس،وعلیہ یبتنی علی مافی فتاوی العلامۃ الطوری عن المحیط،اشتری بالدراہم المغصوبۃ طعاماحل التناول۔

علمائے کرام میں سے بعض نے فرمایا کہ غیر متعین طورپر بدلنا حلال ہے کیونکہ عقد حرام متعین پر نہ ہوا بلکہ عقد کا تعلق ذمہ داری سے ہے لہذا خبث دوسرے مال میں سرایت نہ کرے گا یہی قیاس ہے۔اور اسی پر علامہ طوری کے فتوٰی کی بنا ہے،محیط سے منقول ہے کہ غصب کردہ دراہم کے عوض طعام خریدا تو کھانا حلال ہے۔(ت)

شرح فقہ اکبرمیں ہے:

فی التتمۃ من قال عند ابتداء شرب الخمر والزنا و اکل الحرام ببسم اﷲ کفر وفیہ،انہ ینبغی ان یکون محمولا علی الحرام المحض المتفق علیہ وان یکون عالما بنسبۃ التحریم الیہ،بان تکون حرمتہ مما علم من الدین بالضرورۃ کشرب الخمر [2]۔

تتمہ میں ہے کہ جس نے شراب پینے،زنا اور حرام کھانے کی ابتداء میں بسم الله پڑھی تو اس میں اس نے کفر کیا تو اس قول کو خالص متفق علیہ حرام پر محمول کرنا چاہئے اور یہ جانتے ہوئے کہ بسم الله سے حرام کی ابتداء کررہا ہے اور وہ حرمت بھی ایسی ہو جس کا علم ضروریات دین میں سے ہو جیسے شراب پینے کی۔(ت)

اور حرام مال کو صدقہ کرکے امید ثواب رکھنی بھی مطلقا کفر نہیں،اگر وہ چیز عین حرام نہ ہو بلکہ زرحرام کے معاوضہ میں خریدی جب تو ظاہر کہ اس کی حرمت مجمع علیہ بھی نہیں،اور اگر عین حرام ہے اور اسے مالك تك نہیں پہنچا سکتا خواہ اس وجہ سے کہ اسے مالك یادنہ رہا یا سرے سے مالك کو جانتاہی نہیں۔


 

 



[1] ردالمحتار کتاب البیوع باب المتفرقات داراحیاء التراث العربی بیروت ۴/ ۲۱۹

[2] منح الروض الازہر شرح الفقہ الاکبر فصل فی القراءۃ والصلوٰۃ مصطفی البابی مصر ص۱۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن