دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مالك لابیك [1]من باب البر۔

تیرا مال تیرے باپ کا ہے تو یہ بھلائی کے باب میں ہے قانون نہیں ہے۔(ت)

فتح القدیر کے باب الوطی الذی یوجب الحد میں ہے:

لم تکن لہ ولایۃ تملك مال ابنہ حال قیام ابنہ [2]۔

اس کو ولایت نہیں ہے جو بیٹے کی زندگی میں اس کے مال کاباپ کو مالك بنادے۔(ت)

نہ باپ کو بے رضا واجازت پسر اس کے مال سے ایك حبہ لینے کا اختیار۔

قال اﷲ تعالیٰ" اِلَّاۤ اَنۡ تَکُوۡنَ تِجٰرَۃً عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡکُمْ ۟ "[3]۔

الله تعالٰی نے فرمایا:بغیر اس کے کہ تمھاری رضامندی سے تجارت ہو۔(ت)

مگر جبکہ باپ فقیر محتاج ہو او ربیٹا غنی،تو صرف بقدر نفقہ کے بلا اطلاع پسر بھی لے سکتاہے اگر چہ بیٹا راضی نہ ہو۔

وھو محمل قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان اطیب ما اکل الرجل من کسبہ وان ولدہ من کسبہ [4]۔قال فی الفتح اخرجہ اصحاب السنن الاربعۃ عن عائشۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا صح قلت والدارمی والبخاری فی التاریخ قال حسنہ

اوریہی محمل ہے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس ارشاد کاکہ آدمی کااپنے کسب سے کھانا نہایت پسندیدہ ہے اور بیٹا ا س کا کسب ہے فتح میں فرمایا اس کو سنن اربعہ(ابوداؤد،نسائی، ترمذی اور ابن ماجہ)کے اصحاب نے تخرج کیا ہے،اور حضرت ام المومنین عائشہ رضی الله عنہما سے یہ روایت صحیح ہے،میں کہتاہوں اور دارمی

 


 

 



[1] کنز العمال حدیث ۴۵۴۷۱و ۴۵۹۲۷و ۴۵۹۲۸ و ۴۵۹۳۲ و ۴۵۹۳۸ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۶/ ۸۰،۵۷۹۔۴۶۶۔۵۷۷،سنن الکبرٰی للبیہقی کتاب النفقات دارالفکر بیروت ۷/ ۴۸۰،۴۸۱،سنن ابن ماجہ ابواب التجارات باب ماللرجل من مال ولدۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۶۷

[2] فتح القدیر کتاب الحدود باب الوطی الذی یوجب الحد مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵/ ۳۷

[3] القرآن الکریم ۴/ ۲۹

[4] سنن ابن ماجہ ابواب التجارات باب الحث علی المکاسب ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۵۵،سنن الکبرٰی للبیہقی کتاب النفقات باب نفقہ الابوین دارصادر بیروت ۷/ ۴۸۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن