30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حصہ کی ولایت کاحق کن لوگوں کو حاصل ہے؟
(۴)شرعا مجنون وصبی ایك حکم میں ہیں یا علیحدہ علیحدہ؟
(۵)مجنون کی حالت جنون میں اپنی زوجہ کو طلاق دے دے تو طلاق واقع ہوگی یانہیں؟
(۶)ہندہ کے ورثاء زید سے ایسی حالت میں کہ زید مجنون ہے ڈر کر لفظ طلاق کہلوائیں تو طلاق واقع ہوجائیگی یا نہیں؟ اور ایسی حالت میں اس کا کوئی ولی اس موقع پر موجود نہ ہو۔
(۷)مسلوب العقل ہونے کی حیثیت سے صبی اور مجنون کا ایك حکم ہے یاعلیحدہ؟
(۸)صبی کی طلاق حالت صبا میں واقع ہے یانہیں؟ فقط
الجواب الملفوظ
(۱)جس کی عقل زائل ہوگئی ہو بلا وجہ لوگوں کو مارے،گالیاں دے،شریعت نے اس میں کوئی اپنی اصطلاح جدید مقرر نہیں فرمائی،وہی ہے جسے فارسی میں دیوانہ،اردومیں پاگل کہتے ہیں،واﷲ تعالی اعلم۔
(۲)مجنون کی ولایت عصبہ کوہے۔سب میں مقدم اس کا بیٹا عاقل بالغ،وہ نہ ہو تو باپ،پھر دادا،پھر بھائی،پھر بھتیجا،پھر چچا،پھر چچا کا بیٹا الی آخر العصبات،واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۳)ولایت مال صرف سات کو ہے۔بیٹا،پھر اس کا وصی،پھر باپ،پھر اس کا وصی،پھر دادا،پھر اس کا وصی،یا ان وصیوں کا وصی علی الترتیب،اور ان میں کوئی نہ ہو تو حاکم اسلام،واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۴)شرعا مجنون وصبی غیر عاقل ایك حکم میں ہیں،اور صبی عاقل کا حکم اس سے جدا ہے۔وہ خرید وفروخت باجازت ولی کرسکتا ہے اور مجنون نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۵)مجنون کی طلاق نہیں واقع ہوسکتی۔واﷲ تعالٰی اعلم
(۶)ڈرائیں یا نہیں۔ولی موجود ہو یانہیں۔مجنون کے دئے طلاق نہیں ہوسکتی جبکہ اس کا جنون ثابت ہو،واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۷)اس کا جواب گزرا کہ صبی لایعقل اورمجنون کا ایك حکم ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۸)نہیں واقع ہوگی۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۲۵۲: ۱۲ ربیع الثانی ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے ایك بیعنامہ بنام بکر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع