30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۲۴۳: مستفسرہ مولوی عبداﷲ صاحب طالب علم بہاری بروز چہارشنبہ ۲شعبان ۱۳۳۳ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین بیچ اس مسئلہ کے کہ زید نے اور زید کے لڑکے دونوں نے مل کر ایك بقال سے اپنے مکان ذاتی پر روپیہ قرض لیا،بعد چند عرصہ کے اس بقال نے کہ جس کا قرض ہے نالش عدالت میں دائر کردی،اب وہ نیلام ہونے لگا۔اور اس بقال کی ڈگری ہوگئی،تو زید کے پوتے حقیقی نے کہ جو زید اور زید کے لڑکے سے ہمیشہ علیحدہ رہتا تھا،اپنی بذات خاص سے وہ روپیہ قرضدار کا ادا کردیا،اور نیلام اپنے نام سے چھڑا لیا،اس وقت میں جب یہ قرض ادا کیا گیا تھا اورنیلام چھڑا یا گیا تو زید زندہ تھا اور زید کا لڑکا بھی زندہ تھا،اب زید فوت ہوگیا اور زید کالڑکا حیات ہے مگر مثل پیشتر کے اب بھی اپنے باپ سے علیحدہ ہے۔اب اس وقت میں زید کا لڑکا یعنی اس نیلام چھڑانے والے کا باپ اپنے اس لڑکے کو اس مکان سے نکالتاہے کہ جس نے قرض ادا کیا تھا اور نیلام چھڑایا تھا اور بوجہ نیلام چھڑانے کے وہ مکان زید کے پوتے کے نام ہے۔زید کے پوتے کی والدہ کا انتقال ہوگیا اور زید کے لڑکے نے اپنی دوسری شادی کرلی،زید کے پوتے کو اس والدہ دوسری سے کچھ تعلق نہیں ہے۔لہذا زید کا پوتا اپنا روپیہ جو نیلام میں دیا ہے پاسکتاہے یا اس مکان کو پاسکتا ہے ؟ مطابق شرع شریف کے جواب تحریر فرمایا جائے۔بینوا توجروا
الجواب:
اگر زر ڈگری کم تھا او رنیلام زیادہ کو ہوا،اور قرض دے کر باقی روپیہ مالکان مکان کو دیا گیا،اگرچہ ایك ہی روپیہ یا اس سے بھی کم ہو اور مالکان نے وہ بقیہ لے لیا،تو زید کا پوتا اس مکان کا مالك ہوگیا،زید کا بیٹا اسے نہیں نکال سکتا،اور اگر مالکان مکان نے زر نیلام کچھ نہ پایا تو شریعت میں زید کا پوتا اس مکان کا مالك نہ ہوا۔نہ وہ شرعا مکان کا مستحق ہے۔نہ پسر زید سے زرنیلام کا دعوٰی کرسکتاہے مکان پسر زید و وارثان زید کا ہے۔زید کا پوتا اپنے روپے کا مطالبہ عندالشرع اس بنئے سے کرسکتاہے۔اور ظاہر ہے کہ دنیامیں اس سے نہیں لے سکتا،لہذا صبر کرے اس نے خود اپنا مال ضائع کیا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۲۴۴ تا ۲۵۱: مسئولہ عبدالوحید محلہ سسرارا باغ الہ آباد بروز سہ شنبہ ۱۰ ربیع الثانی ۱۳۳۴ھ
(۱)شریعت میں مجنون کی کیا تعریف ہے؟
(۲)مجنون کی ولایت کا حق کن لوگوں کو حاصل ہے؟
(۳)مجنون کا حق شرعی جو اس کے مورث کے مال سے ا س کو پہنچا ہو مجنون کی حالت جنون میں اس کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع