دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

سرپرستی دائر ہے اس کی کیفیت خلاصہ تحریر کرتاہوں:میرے دادا حکیم ولایت علی خاں مرحوم نے تین شادیاں کریں،اول زوجہ سے دوپسر اورایك دختر تولدہوئے،اول بی بی کی اولاد سے جو کہ دو پسر تھے ان میں سے ایك پسرکلاں لاولد فوت ہوا۔دوسرا پسر خورد بعارضہ جسمانی ہاتھ پاؤں سے معذور ہنوز بحیات موجود ہے۔دوسری بی بی کی اولاد سے والد حکیم شریف حسین خاں مرحوم،تیسری بی بی کی اولاد سے ایك پسر مفلوج الاعضا مخبوط الحواس ہنوز موجود ہے۔داد ا صاحب نے قبل از وفات ایك درخواست عرضی بایں مضمون سرکار میں پیش کی کہ بعد وفات میری تنخواہ ساللعہ ۳۴۰ وجاگیر جو سرکار سے مقررہے بجائے اس میرے نام شریف حسین خاں معہ تنخواہ وجاگیر کے مقرر فرمایا جائے،بعداز چندے دادا صاحب کا انتقال ہوگیا،ایك عرصہ بعد ۲۷ نومبر ۱۸۹۴ء کو تقرری اسم والد سرکار مقرر فرمایا گیا۔بعد تقرری اس میں والدم تنخواہ خود سے بطورپرورش برادر خورد مفلوج مخبوط الحواس کو عہ عہ۱۲ روپے ماہوار،اور والدہ مخبوط الحواس کوعہ ۱۲ جملہ عہ ۳۲؎ روپیہ ماہوار تادم مرگ دئے گئے،اورمکان سکونتی دادا صاحب میں مقیم رکھا،اثنائے حال میں والدم حکیم شریف حسین خاں کا بتاریخ ۱۳ محرم ۱۳۱۵ھ مطابق ماہ جون تاریخ ۱۵ ۱۸۹۷ء کو انتقال ہوگیا،اور ۱۷ جون ۱۸۹۷ء کو والدہ مخبوط الحواس بھی بعارضہ ہیضہ علیل ہوئیں۔اس وقت مکان سکونتی سے والدہ مخبوط الحواس یعنی میری دادی صاحبہ کو دونوں برادرحقیقی مولوی عبدالغفار و عبدالستار آکر اپنے مکان پرلے گئے،۲۲ جون ۱۸۹۷ء کو بخانہ برادران مذکور میری دادی صاحبہ فوت ہوگئیں،بعد فوت ہوجانے میری دادی صاحبہ کے ہر دو برداران دادی صاحبہ نے مکان سکونتی ودکانات پر آکر میرے قفل لگائے ہوئے توڑ کر اپنے قفل ازراہ مداخلت بیجا کے لگادئے،جب میں نے فوجداری میں استغاثہ کیا تومولوی عبدالغفار ملزمان نے اپنی سرپرستی بہ نسبت اس مخبوط الحواس یعنی ہمشیرہ زادہ خود ظاہر کیا چنانچہ یہ مقدمہ درجہ بدرجہ کچہری صاحب جج تك پہنچ گیا ہے صاحب جج نے فتوٰی شرع شریف بہ نسبت سرپرستی ملزمان مذکور طلب کیا ہے۔لہذا خدمت عالی میں عرض کرکے طلبگارفتوٰی کا ہوں۔

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حق پرستی مخبوط الحواس کی میری جائداد یا بمقابلہ میرے ہر دوماموں مخبوط الحواس کی سرپرستی درست ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

 مخبوط ناعاقل یا صغیر نابالغ کی سرپرستی دوامر میں ہے،۱ایك نکاح،۲دوسرے مال،اس مخبوط کی ولایت نکاح تو اس کے بھائی کو ہے جوحکیم ولایت علی خاں کی زوجہ اولی سے ہے اور


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن