30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کی دائمی نہیں،نہ ہوش میں آنے کاوقت معین،گاہے عقل سے بیگانہ گاہے بالکل ہوشیار وفرزانہ،تو اس صورت میں امثال نکاح وبیع وشراء وغیرہا تصرف اس کے نفع وضرر دونوں کو محتمل،اس ولی کی اجازت پر موقوف رہیں گے،جسے ان تصرفات کا اس کے نفس ومال میں خود اختیار حاصل ہو،اگرولی نہیں یا ولی کو ایسے تصرفات کی خود پروانگی نہیں،یاہے مگر وہ جائز نہ رکھے،تو یہ باطل ہوجائیں گے۔
|
وفی حاشیۃ الدرالمختار للعلامۃ احمد الطحطاوی رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ،واما ذاہب العقل اصلا فان تصرفہ لاتلحقہ الاجازۃ[1] اھ وفی الدر(ومن عقد) عقد یدور بین نفع وضرر کما سیجی فی الماذون (منہم) من ھؤلاء المحجورین(ویعقلہ) یعرف ان البیع سالب للملك والشراء جالب(اجاز ولیہ او رد) وان لم یعقلہ فباطل نہایۃ [2]اھ فی الطحطاویۃ قولہ یعرف ان البیع سالب الخ ویعرف الغبن الیسیر من الفاحش، ویقصد تحصیل الربع والزیادۃ اھ زیلعی ،قولہ اجاز ولیہ جعل فی الدرایہ الولی شاملا للعصبات وخصہ ابن فرشتہ فی شرح المجمع بالقاضی ومن |
علامہ سید احمدطحطاوی رحمہ اﷲ تعالٰی کے حاشیہ درمختارمیں ہے لیکن وہ جس کی عقل بالکل زائل ہوگئی ہو تو اس کے کسی تصرف کو اجازت نہیں مل سکتی اھ اوردرمختارمیں ہے ان محجور لوگوں میں سے اگر کوئی ایسا تصرف جسمیں اس کے لئے نفع ونقصان کے دونوں پہلو ہوں جیساکہ عنقریب ان میں سے ماذون حضرات کے لئے بیان ہوگا وہ عقد بیع میں یہ جانتا ہے کہ اس سے اس کی ملکیت ختم ہوجاتی ہے اورشراء میں ملکیت حاصل ہوتی ہے ایسے میں اس کے ولی کو اختیار ہے کہ عقد کو جائز کرے یا رد کردے،اور اگر وہ یہ نہیں سمجھتا تو عقد باطل ہوگا اھ۔ اور طحطاوی میں ہے کہ ماتن کا قول کہ بیع سے ملکیت کا زوال ہوناجانتاہے الخ۔اور یہ بھی جانتاہوکہ تھوڑا غبن اور زیادہ کیا ہوتاہے۔اور نفع اور مال کو زائد بنانے کا ارادہ بھی رکھتاہو اھ زیلعی،ماتن کا قول کہ"ولی اجازت دے" درایہ میں ولی میں عصبات بھی شامل کئے ہیں اور ابن فرشتہ نے مجمع کی شرح میں صرف قاضی کو ولی قرار دیا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع