دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

معتوہ کہتے ہیں۔اس میں بھی اسی قدر ضرورت ہے کہ تدبیریں اس کی ٹھیك نہ رہیں،سمجھ اس کی درست نہ ہو،باتوں کاکوئی ٹھکانہ نہ رہے۔ابھی بیٹھاہے خوب ہوش وحواس کی باتیں کررہاہے،ابھی خرافات وہذیانات بکنے لگا،سودائیوں کی طرح مہمل وبے معنی بہکنے لگا یہاں تك کہ شریعت مطہرہ اس کے اوپر سے اپنی تکلیفیں اٹھالیتی ہے اور نماز وروزہ تك اس کے اوپر فرض نہیں رہتا۔

فی الفتاوی الخیریۃ العتہ قلۃ الفہم واختلاط الکلام وفساد التدبیر وذٰلك بسبب اختلاط العقل فیشبہ مرۃ کلامہ کلام العقلاء ومرۃ کلام المجانین۔[1] وفی رد المحتار حکم المعتوہ کالصبی العاقل فی تصرفاتہ، وفی رفع التکلیف عنہ زیلعی [2]۔

فتاوی خیریہ میں ہے،عتہ__ قلت فہم،کلام کا اختلاط اور فساد تدبیر ہے۔اور یہ عقل میں خلل کی وجہ سے ہوتاہے تو کبھی اس کا کلام عقلاء کے کلام اورکبھی مجانین کے کلام کے مشابہ ہوتاہے۔اور ردالمحتارمیں ہے کہ معتوہ کا حکم یہ ہے کہ وہ اپنے تصرفات اور غیر مکلف ہونے میں نابالغ عاقل جیسا ہوتاہے۔ زیلعی۔(ت)

اب چاہے زوال عقل اپنی اعلی درجہ کی حد کو پہنچ جائے،یعنی مثلا اتنی بات کی بھی خبر نہ رہے کہ چیز بیچتے ہیں تو اپنی ملك سے نکل جاتی ہے خریدتے ہیں تو اپنے پاس آجاتی ہے،خریدو فروخت میں نفع کاارادہ چاہے۔خواہ اس حد کونہ پہنچا ہو،اور ان باتوں کی ہنوز گونہ تمیز باقی ہو،مگر وہ امور جو ہم نے اوپر ذکر کئے اس میں پائے جانے ضرور ہوں کہ وہ تو معتوہ کی نفس تفسیر میں واقع ہیں،پھر جب تك اس کیفیت کا ثبوت نہ ہو،ہرگز مسلوب الحواسی شرعا ثابت نہیں ہوسکتی نہ یہاں شاذونادر کا اعتبار کریں،بلکہ اکثر افعال وحرکات فساد عقل واختلال ہوش کے ہونے چاہئیں۔

وفی ردالمحتار ویؤید ماقلنا قول بعضہم العاقل من یستقیم کلامہ وافعالہ الانادرا [3]۔

ردالمحتار میں ہے ہماری بات کی بعض کے اس قول سے تائید ہوتی ہے کہ عاقل وہ ہے جس کی کلام اور افعال درست ہوتے ہیں ماسوائے نادر موقع کے۔(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی خیریہ کتاب الطلاق دارالمعرفۃ بیروت ۱/ ۴۰

[2] ردالمحتار کتاب الحجر داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۹۰

[3] ردالمحتار کتاب الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۴۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن