دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

وَاَنۡتُمْ تَتْلُوۡنَ الْکِتٰبَ ؕ"[1]

بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو تو کیا سمجھتے نہیں۔(ت)

یا اس سے بڑھ کر ارشاد ہوا:

" اَوَلَوْ کَانَ اٰبَآؤُہُمْ لَا یَعْقِلُوۡنَ شَیْـًٔا وَّلَا یَہۡتَدُوۡنَ﴿۱۷۰ "[2]

کیااگر ان کے آباء واجداد کسی چیز کی عقل نہ رکھتے ہوں اورنہ ہی راہ یافتہ ہوں۔(ت)

اب کیا قرآن عظیم نے ان لوگوں کو بے عقل کہہ کر ان کی بیع وشراء واجارہ وغیرہا تصرف کو باطل ٹھہرایاہے۔حاشا وکلا کوئی عاقل ایسا گمان نہیں کرسکتا ومن ادعٰی فعلیہ البیان(جو یہ دعوٰی کرے تو اس پر بیان لازم ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۳۴:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ اختلال عقل کا شرعا موجب منع نفاذ تصرف کا ہوتا ہے اس کے کیا معنی ہیں اور کیا کیا باتیں اس کے واسطے درکار ہیں،اور اگر کوئی چار سال سے زیادہ مرض فالج میں مبتلا ہے،ابتداء میں مرض شائد کہ دست وپا وزبان سب پر آفت ہو،پھر تھوڑے عرصہ بعد ہاتھ پاؤں بخوبی تمام کھل جائیں،اورزبان بھی اتنی صاف ہو جائے کہ ادائے مطلب میں عاجز نہو اگرچہ تکلم میں قدرے تکلف رہے۔یہاں تك کہ ایسی حالت میں حج کرے،اوروہاں طواف وسعی صفاومروہ ووقوف وعمرہ وزیارت مدینہ طیبہ وحاضری مشاہدہ متبرکہ میں اپنے پاؤں سے مثل اصحا نہایت سرگرم رہے۔ا ورا س کے اور افعال بھی مثل عقلاء کے ہوں،دیہات کی تحصیل وتشخیص کرے،بات سنے سمجھے جواب دینے میں فرق نہ ہو۔اور بالفرض اس زمانہ ممتدمیں دو تین باتیں اس سے ایسی بھی صادر ہوجائیں جو غفلت وبیخودی پر دلالت کریں،تو آیا انھیں باتوں پر مدار کا ر رکھ کر اسے مجنون یا معتوہ ٹھہرادیں گے،یا شاذونادر کااعتبار کریں گے،جب تك یہ ثابت نہ ہو کہ باربار بتکرار اکثر افعال وحرکات اس سے اس قسم کے ہوتے اور ہوش کی باتیں کم کرتا۔بینوا توجروا

الجواب:

مسلوب الحواسی کی اعلی قسم تو جنون ہے والعیاذباﷲ منہ،اورادنٰی قسم عتہ،جس کے صاحب کو


 

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۴۴

[2] القرآن الکریم ۲/ ۱۷۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن