30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لزوال القدرۃ بالبعد لکن یخاف عودہ وبہ لایتحقق الاکراہ،بزازیۃ [1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
کیونکہ دونوں میں بعید فیصلہ کی وجہ سے قتل کی قدرت نہیں ہے۔لیکن واپسی پر خوف ہو تو اس سے اکراہ متحقق نہیں ہوتا۔ بزازیہ۔(ت) |
(۳)ہاں صور ت مذکورہ میں تسلیم وقبضہ ثمن کا بارثبوت ذمہ مشتری ہے کہ حاکم حکم نہیں کرسکتا مگر حجت شرعیہ اقرار ہے یا بینہ یا نکول،فتاوٰی امام قاضی خاں پھر اشباہ میں ہے:
|
القاضی لایقضی الا بالحجۃ وھی البینۃ اوالاقرار و النکول [2]۔ |
قاضی صرف حجت قائم ہونے پر فیصلہ دیتاہے او رحجت گواہی اقرار اور قسم سے انکار کا نام ہے۔(ت) |
اور مکرہ کا اقرار باطل ہے۔ابھی خیریہ سے گزرا:لاصحۃ للاقرار مع الاکراہ [3](اکراہ سے اقرار کی صحت نہیں ہوتی۔ت) اشباہ میں ہے:اقرار المکرہ باطل [4](مجبورشدہ شخص کا اقرار باطل ہے۔ت)یونہی معتوہ غیر ماذون کا اقرار۔عقود الدریہ میں ہے:
|
حیث کان معتوھا فاقرارہ غیر صحیح [5]۔ |
پاگل کا اقرار صحیح نہیں ہے۔(ت) |
اور جبکہ اقرار بامعتوہ ہونا شہادت عادلہ سے ثابت ہو تو دستاویز میں معمولی عبارت(بحالت صحت نفس وثبات عقل بطوع و رغبت بلا جبر واکراہ)لکھی ہوئی کوئی چیز نہیں۔خیریہ میں ہے:
|
سئل فی ذی ولایۃ علی قریۃ قادر علی ایقاع ضرب و حبس ملجئین باھلہا طلب من رجل منہا بیع عقار لہ بہا فباع خائفا منہ ایقاع ذٰلك بہ واقر |
ان سے گاؤں کے والی کے متعلق سوال ہواکہ اس نے قریہ میں زمین والے شخص کو ضرب لگانے اورقید کرنے کی دھمکی دے کر کہا کہ اپنی یہ زمین میرے پاس فروخت کردے تو اس نے دھمکی پر عمل کے خوف سے زمین فروخت کردی کیونکہ دھمکی پر عملی قدرت رکھتاہے۔ |
[1] ردالمحتار کتاب الاکراہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۸۸
[2] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب القضاء والشہادات ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۱۳۸
[3] فتاوی خیریہ کتاب الاکراہ دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۱۴۳
[4] الاشباہ والنظائر الفن الثانی کتاب الاقرار ادارۃ القرآن کراچی ۲/ ۲۱
[5] العقودالدریۃ کتاب الحجروالماذون ارگ بازار قندہار افغانستان ۲/ ۱۵۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع