دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

ردالمحتار میں ہے:

وبہ افتی الرملی وغیرہ ونظمہ فی فتاواہ بقولہ:

ومانع زوجتہ عن اھلہا

تہب المہریکون مکرھا

کذالك منع والدلبنتہ

خروجہا لبعلہا من بیتہ

ثم قال وانت تعلم ان البیع والشراء والاجارۃ کالاقرار والہبۃ وان کل من یقدر علی المنع من الاولیاء کالاب للعلۃ الشاملۃ فلیس قیدا [1]۔

خیرالدین رملی وغیرہ نے یہی فتوٰی دیا ہے اور انھوں نے اپنے فتوٰی میں اس کو نظم کے طور پر یوں ذکر کیا ہے:

(ترجمہ)"بیوی کو اپنے والدین سے روکا کہ مہر ہبہ کرے تویہ مکرہ ہوگا یونہی والد نے بیٹی کو اپنے خاوند کے پاس جانے سے روکا"

پھر فرمایا کہ آپ کو معلوم ہے کہ بیع وشراء اور اجارہ۔اقرار اور ہبہ کی طرح ہیں او ربیشك باپ جیسا کوئی ولی جو کسی عام وجہ سے روکنے پر قادرہو وہ قید نہیں ہے۔(ت)

خیریہ میں ہے:

قال علماء نا منع الزوج زوجتہ من اہلہا حتی تہب لہ المہرتکون مکرھۃ والہبۃ باطلۃ قال فی مجمع الفتاوی و فی ملتقط السید الامام عن الفقیہ ابی جعفر من منع امرأتہ عن المسیرالی ابویہا الا ان تہب مہرھا فوھبت فالہبۃ باطلۃ ومثل ذٰلك فی الخلاصۃ والبزازیۃ وکذٰلك ذکر فی التاتارخانیۃ نقلا عن الینا بیع [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

ہمارے علماء نے فرمایا ہے کہ بیوی کو اپنے والدین سے منع کرنا تاکہ مہر ہبہ کرنے پر آمادہ ہو تو یہ مجبوری ہوگی اور بیوی نے ہبہ کردیا تو باطل ہوگا،اور مجمع الفتاوٰی میں ہے کہ سید امام کی ملتقط میں فقیہ ابوجعفر سے منقول ہے کہ جس نے مہر ہبہ کئے بغیر بیوی کو اس کے والدین سے روك رکھا ہو اور اس نے ہبہ کردیا تو یہ ہبہ باطل ہوگا،اور اسی طرح خلاصہ اور بزازیہ میں ہے اور یونہی تاتارخانیہ میں ینا بیع سے نقل کیا ہے۔والله تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الاکراہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۸۸

[2] فتاوی خیریہ کتاب الاکراہ دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۱۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن