30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
غایۃ البیان کتاب الاجارہ میں فتاوٰی صغرٰی کتاب المزارعۃ سے ہے:
|
فرع الحاکم عبدالرحمن فی الجامع الصغیر بین ھذا عــــــہ وبین قفیز الطحان بان قفیز الطحان منصوص علیہ فلا یمکن تغیرہ بالتعامل اما ھذا فلیس منصوصا علیہ فیعتبر فیہ التعامل [1]۔ |
حاکم عبدالرحمن نے جامع الصغیر میں زمین کی نصف بٹائی اور آٹا پسائی کے عوض آٹے کے قفیز میں فرق بیان کیا ہے اور کہ پسائی میں آٹا دینے کی ممانعت پر نص ہے اس لئے اس میں تبدیلی تعامل کی وجہ سے ممکن نہیں لیکن حصہ بٹائی پر زمین دینے کی ممانعت پر نص نہیں ہے اس لئے اس میں تعامل معتبرہے۔(ت) |
نشرالعرف میں امام ابن الہمام سے ہے:
|
لا اعتبار للعرف المخالف للنص لان العرف قدیکون علی باطل بخلاف النص [2]۔ |
نص کے مخالف عرف کا اعتبارنہیں کیونکہ عرف باطل چیز پر بھی ہوسکتاہے بخلاف نص کے(ت) |
اسی میں ذخیرہ سے ہے:
|
ھذا بخلاف مالوتعامل اھل بلدۃ قفیز الطحان فانہ لایجوز ولاتکون معاملتہم معتبرۃ لانالو اعتبرنا معاملتہم کان ترکاللنص اصلا وبالتعامل لایجوز ترك النص اصلا [3] الخ۔ |
یہ برخلاف ہے اس عرف کے جس میں علاقہ کے لوگ پسائی میں آٹے کو اجرت بنائیں کیونکہ یہ ناجائز ہے اور ان کا یہ معاملہ معتبر نہ ہوگاکیونکہ اگر ہم ان کا یہ تعامل معتبر مان لیں تو نص کا ترك لازم آئے گا جبکہ تعامل کے ساتھ نص کا ترك ہرگز جائزنہیں ہے۔(ت) |
ردالمحتار کتاب الوصایا میں ہے:
|
العرف اذا خالف النص یرد بالاتفاق [4]۔ |
جب عرف نص کے مخالف ہو تو مردود ہوگا بالاتفاق(ت) |
عــــــہ: ای المزارعۃ بالنصف والربع ۱۲ الفقیر المجیب۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع