دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

حسن عدل،قبح ظلم وتقدیم قاطع علی المظنون کی طرح امور ضروریہ ہیں۔جن پر اتفاق عقلاء کی عقل خود شہادت دے،نہ ایسے مسائل نزاعیہ تھے جن کی نفی واثبات ورد واحقاق میں فرقے بن گئے ہوں،نہ سالہاسال تحصیل فتاوٰی فقہائے امصار وعلمائے اقطار میں سخت وبلیغ کوششیں ہوئی ہوں،بعد مرور دہور وکرعصور قرائن خارجیہ سے اتفاق اکثرکا علم حاصل ہولیا،اس کے بعد ائمہ نے بربنائے تعامل فتوٰی دیا ہو،ہمیشہ لاجرم اپنے ہی قطرکے بلاد کثیرہ میں عمل غالب کا نام عرف وتعامل رکھا اور اسی کو مبنائے احکام قرار دیا ہے۔انصاف کیجئے تو امر واضح ہے اور انکار مکابرہ او رشکوك بے معنی کی راہ کب بند،مگر عندالله انصاف جب صبح مسفر ہوتو تشکك ناپسند،واﷲیقول الحق وھو یھدی السبیل(الله تعالٰی کا قول ہی حق ہے اوروہی راستہ بتاتاہے۔ت)

خامسًا: ایں وآں پرکیوں نظرکیجئے خود حضرات علمائے کرام ہی سے نہ پوچھ لیجئے کہ عرف و تعامل سے مراد حضرات کیاہوتی ہے صدہا جگہ علمائے مستدلین استدلال بالعرف کے ساتھ تصریح فرماتے ہیں کہ یہ ہمارے دیار کا عرف ہے یہ فلاں بلا دکا تعامل ہے انھیں مسائل مذکورہ میں دیکھیں محقق حیث اطلق مسئلہ سوم میں فرماتے ہیں:

مثلہ فی دیارنا شراء القبقاب [1]۔

اسی طرح ہمارے علاقہ میں کھڑاؤں کو خریدنا۔(ت)

حاوی عــــــہ پھر خلاصہ پھر فتح پھر ردالمحتار مسئلہ بست ودوم میں:مثل ھذا کثیر فی الری وناحیۃ دماوند [2](رے اور دماوند کے علاقہ میں ایسا کثیر ہے۔ت)ظہیریہ وہندیہ بست وسوم

عــــــہ: ذکر مسألۃ وقف الکروالاکسیۃ نقلہا سند مونی فی الخلاصۃ ثم قال المسائل الثلث فی الحاوی وانما لم نعدہ فیما مرلان الشامی نقلہا عن الفتح والفتح عنہا و لم یذکر العزوللحاوی ۱۲۔

پیمانہ کُر اور کپڑوں کے وقف کا مسئلہ سند مونی نے خلاصہ میں ذکر کیا ہے پھر کہا تینوں مسائل حاوی میں ہیں اورمیں نے گزشتہ مقام پر اس کو صرف اسی لئے شمار نہ کیا کیونکہ علامہ شامی نے فتح سے اور اس میں خلاصہ سے نقل کیا ہے اور انھوں نے حاوی کی طرف منسوب نہ کیا(ت)

 


 

 



[1] فتح القدیر کتاب البیوع باب البیع الفاسد مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۶/ ۸۵

[2] ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۷۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن