دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

صراحۃً اسکے خلاف پر قاضی وحاکم۔

اوّلًا: ابھی تحریر الاصول امام ابن الہمام وبحرالرائق وردالمحتارسے گزرا: التعامل ھوالاکثر استعمالا [1](تعامل وہ ہے جس کا استعمال کثیر ہو۔ت) الاشباہ والنظائر میں ہے:

انما تعتبر العادۃ اذا اطردت اوغلبت [2]۔

عادت وہ معتبر ہے جب وہ عام اور غالب ہوجائے۔(ت)

ثانیًا: انھیں مسائل مذکورہ کو دیکھئے جن میں علمائے مذہب محل عرف وتعامل مانا کیا کوئی ثابت کرسکتاہے کہ تمام بلاد کے تمام عباد کایہی عرف ہے۔بھلا کھڑاؤں کہاں کہاں پہنچی جاتی ہے،پٹھے دار کہاں کہاں ہوتی ہے،اون کی ٹوپی کہاں کہاں بنی جاتی ہے،ایك دے کر دوسری اس کے ساتھ کی کہاں کہاں بنی ہے،کلہاڑی،بسولا،آرا،پھاوڑا، چارپائی،گھڑے،لوٹے، دیگ،دیگچی، طشت،دودھ،دہی کے لئے گائے بیچ لےکے غلہ قرض کے لئے روپیہ کہاں کہاں وقف ہوئے ہیں الی غیر ذٰلك ممالایخفی۔

ثالثًا: حاشا لله یہ اگر عرف وتعامل حقیقتا اجماع کل مسلمانان ہند درکنار اتفاق اکثر مومنین جمیع بلاد ہی مراد علماءہوتا تو مسئلہ کالمستحیل ہوجاتا اور اس کی بناء پر حکم ناممکن رہتا۔زمانہ مشائخ کرام میں بحمدالله تعالٰی الام مغارب ارض سے مشارق تك پھیل چکا تھا،مسلمان اقطاروآفاق میں آباد تھے کوئی شخص ان بلاد وقرٰی وشعاب وجبال کی گنتی بھی نہ بتا سکتا جہاں جہاں لا الہ الا الله محمد رسول الله پکارا جاتا تھا جل جلالہ وصلی الله تعالٰی علیہ وسلم،چہ جائے آنکہ مسلمانوں کا شمار چہ جائے آنکہ ان سے کے عمل وعرف پر اطلاع اور بغیر اس کے کسی کام میں حکم لگانا کہ عامہ بقاع کے جمہور مسلمین کا عرف یوں ہے قطعا محال تو کسی مسئلہ کو عرف و تعامل پر بنا کرناہی ممتنع ہوتا،دورکیوں جائیے اب تو ریل بھی آگبوٹ بھی ہے تار بھی ہے،اخبار بھی ہے،ڈاك کے سلسلہ بھی منظم ہیں۔مہینوں کی راہیں دنوں میں طے ہوتی ہیں،گھر بیٹھے اقطار وامصار کی جھوٹی سچی خبریں ملتی ہیں،مدتہا مدت سے جغرافیہ کے عظیم اہتمام ہیں کروڑوں روپے کے صرف مشرق ومغرب کی پیمائش ہوتی ہے۔بلادوبقاع کے طول وعرض جانچے جاتے ہیں،آئے دن تازہ تازہ اطلسیں بنتی رہتی ہیں،غرض جس قدر دین کا انحطاط وتنزل ہے


 

 



[1] رالمحتار بحوالہ البحرالرائق کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۳۷۵

[2] الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ السادسۃ ادارۃ القرآن کراچی ۱/ ۱۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن