دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

کی رسی،زنجیر کا وقف،۲۰قرآن مجید و۲۱کتب و۲۲غلہ و۲۳گاؤ و۲۴دراہم ونانیر کا وقف ۲۵آٹے سے آٹا تول کو بیچنا نہ کہ ناپ سے، ۲۶تول پر اٹا قرض لینا،۲۷روٹیوں کی بیع سلم گنتی سے،۲۸روٹیوں کا گن کو قرض لینا ۲۹اموال ستہ ربویہ میں کیل ووزن کا عرف بدلنے پر امام ابویوسف کا اعتبار فرمانا ۳۰پیڑوں میں کچھ پھل آئے کچھ آنے کو ہیں ایسی حالت میں موجودہ وآئندہ کل بہار کی بیع کو امام حلوانی وامام فضل وغیرہما کا جائز فرمانا اور خود شمار کتب کا محل ہی کیا ہے۔قطع نظر اورمسائل سے یہی مسئلے اگر دیکھیں تو مذہب کے عامہ متون وشروح وفتاوئے سے کوئی کتاب ان سے خالی نہ پائیے یہ اور ان کے امثال کثیرہ جن کے خرمن سے خوشہ ابحاث آتیہ بھی ان شاء الله العزیز آتاہے سب برخلاف اصل وقیاس ہیں جنھیں ائمہ کرام وعلمائے اعلام نے تعامل وعرف پر مبنی فرمایا اب کیا کوئی ثابت کرسکتاہے کہ ان باتوں کا تعامل زمانہ اقدس حضور پرنور سید عالم صلی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم سے ہے:

حاشا ﷲ ثم حاشا ﷲ وان طلب کل طلب لاعیاہ۔

ہر گز ہرگز نہیں اگر چہ پوری محنت سے طلب کرے عاجز رہے گا۔(ت)

بھلا کھڑاؤں کا پہننا ہی زمانہ اقدس سے ثابت کرے مصحف وکتب کہاں تھیں کہ وقف ہوتے آٹے میں تول کب تھی اور مساجد میں قندیلیں لٹکانے کی زنجیریں کب تھیں۔

تبدیل کیل ووزن توخود عرف حادث ہی میں کلام آئےء جس کا غیر ستہ میں اعتبار تو مجمع علیہ اور ستہ میں امام ثانی کےنزدیك جسے محقق علی الطلاق نے ترجیح دی اور دربارہ مسائل اوقاف تو عبارات مذکورہ درمختار،وخلاصۃ وفتح القدیر وعالمگیریہ وفتاوٰی ظہیریہ ونہر الفائق ومنح الغفار وغیرہ نص صریح ہیں کہ سب عرف حادث ہیں،یہاں تك کہ ان میں بہت باتیں زمانہ امام محمد کے بعد پید اہوئیں،بالجملہ ان جزئیات میں دلیل قائم ہے تو حدوث پر قدم توکوئی ثابت کرہی نہیں سکتا۔

ومن ادعٰی فعلیہ البیان وعلینا ردہ بابین تبیان ان شاء اﷲ العزیز المنان۔

اور جو دعوٰی کرے اس پر بیان لازم ہے اور ہم پر اس کا رد بہت واضح اندا زپر لازم ہے ان شاء الله العزیز المنان۔(ت)

بحث ثالث:کیا ضروت ہے کہ وہ عرف تمام جہان کے تمام مسلمانوں کومحیط وشامل ہو،اقول: بعض علماء کے کلام میں ایسا مترشح لیجعلہ من باب الاجماع(تاکہ اجماع کے باب میں داخل کرے)مگر حق یہ ہے کہ نہ یہ اصلا لازم نہ کلمات سائر ائمہ کرام سلف خلف علمائے اعلام اس کے ملائم بلکہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن