30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صح عند(محمد وقف منقول فیہ تعامل کالمصحف ونحوہ)من الکتب والطشت والقدوم والقیاس ان لا یجوز وھو قول ابی حنیفۃ لانہا مما لایتأبد لکن القیاس یترك بالتعامل(وعلیہ الفتوٰی)[1] اھ ملتقطا۔ |
امام محمد رحمہ الله تعالٰی نے جن منقولہ چیزوں کے وقف میں تعامل ہے جیسے قرآن مجید وغیرہ کتب اور طشت،تیشہ کے وقف کوجائز قراردیاہے اور قیاس یہ ہےکہ جائز نہیں،یہی امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ کا قول ہے۔کیونکہ یہ دائمی چیزیں نہیں ہیں لیکن تعامل کی وجہ سے قیاس متروك ہوگیا، اور اسی پر فتوٰی ہے۔اھ ملتقطا۔(ت) |
رد المحتارمیں ہے:
|
قال المصنف فی المنح لماجری التعامل فی زماننافی البلاد الرومیۃ فی وقف الدراھم والدنانیر دخلت تحت قول محمدن المفتٰی بہ فی وقف کل منقولہ فیہ تعامل کما لایخفی وقد افتی مولانا صاحب البحر بجواز وقفہا ولم یحك خلافا اھ ولا شك فی کونہا من المنقول فحیث جرٰی فیہا تعامل دخلت فیما اجازہ محمد ولہذا لمامثل محمد باشیاء جری فیہا التعامل فی زمانہ قال فی الفتح ان بعض المشائخ زادوا اشیاء من المنقول علی ماذکرہ محمد لمارأوا جریان التعامل فیہا وذکر منہما مسئلۃ البقرۃ و مسئلۃ الدراھم والمکیل حیث |
مصنف نے منح میں فرمایا رومی علاقہ میں ہمارے زمانہ میں دراہم ودنانیر کاوقف عرف میں جاری ہے تویہ امام محمد رحمہ الله تعالٰی عنہ کے مفتی بہ قول جس میں منقول کا وقف جائز ہے میں داخل ہوگاجیسا کہ مخفی نہیں ہے اور مولانا صاحب بحرنے اس کے جوا زکا فتوٰی دیا او رکوئی مخالف قول نقل نہ فرمایا اھ اوراس منقول میں تعامل کے جاری ہونے میں شك نہیں ہے تو یہ امام محمد رحمہ الله تعالٰی کے جواز میں داخل ہوگا،اسی لئے جب امام محمدر حمہ الله تعالٰی نے اپنے زمانہ میں تعامل والی اشیاء کی مثال بیان فرمائی تو فتح میں کہا کہ بعض مشائخ نے امام محمدرحمہ الله تعالٰی کی ذکر کردہ اشیاء پر کچھ اورچیزوں کا اضافہ کیا جن میں تعامل دیکھا انہی چیزوں میں گائے دراہم اورکیلی چیز کے مسئلہ کو ذکر فرمایا |
[1] مختصر الوقایہ فی مسائل الہدایہ کتاب الوقف نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۱۳۹،شرح النقایۃ للبرجندی فصل الوقف نولکشور لکھنؤ ۳/ ۱۷۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع