30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اسی میں محیط مام سرخسی سے ہے:
|
وکذا لو اشترٰی خفابہ خرق علی ان یخرز البائع وثوبا من خلقانی وبہ خرق علی ان یخیطہ ویجعل علیہ الرقعۃ [1]۔ |
اوریونہی اگر پٹھا ہوا موزہ خریدا اس شرط پر کہ بائع پیوند لگا کردے یا پرانا پھٹا کپڑا پیوند لگانے کی شرط پر خریدا۔(ت) |
اسی میں فتاوٰی ظہیریہ سے ہے:
|
لو اشتری کرباسا بشرط القطع والخیاطۃ لایجوز لعدم العرف [2]۔ |
اگرنیا کپڑا کٹائی اور سلائی کی شرط پر خریدا تو عرف نہ ہونے کی وجہ سے جائز نہ ہوگا۔(ت) |
تنویر الابصارودرمختارمیں ہے:
|
صح وقف کل(منقول فی تعامل)للناس کفأس و قدوم ودراھم ودنانیر وقدرو جنازۃ وثیابہا و مصحف وکتب لان التعامل یترك بہ القیاس لحدیث ماراہ المسلمون حسنا فہو عنداﷲ حسن'' بخلاف مالا تعامل فیہ کثیاب متاع وھذا قول محمد وعلیہ الفتوی اختیار [3]۔(باختصار) |
ایسی منقولہ چیز کا وقف جائز ہے جس میں عرف ایسا ہو مثلا کلہاڑی، تیشہ،دراہم،دنانیر،ہانڈی،جنازہ کی چارپائی،اس کا کپڑا،قرآن مجید اور کتب،کیونکہ تعامل کی وجہ سے قیاس کو ترك کیاجائے گا اس لئے کہ حدیث شریف میں ہے کہ جس چیز کو مسلمان پسند کریں توہ عندالله پسندیدہ ہے بخلاف اس کے جس میں تعامل نہ ہو،مثلا سامان والے کپڑے،یہ امام محمد رحمہ الله تعالٰی عنہ کا قول ہے۔اور اسی پر فتوٰی ہے۔اختیار (بالاختصار)(ت) |
اسی میں خلاصہ سے ہے:
|
وقف کرا علی شرط ان یقرضہ لمن لابذرلہ لیزرعہ لنفسہ فاذا ادرك اخذ مقدارہ ثم اقرضہ لغیرہ و ھکذا |
گندم ایك کُر(پیمانہ)وقف کی جس کے پاس بیچ نہ ہو اس کوقرض دی جائے تاکہ وہ اپنی زراعت کرلے اور جب گندم کی فصل اترے تو اتنی مقدار واپس کردے،پھر وہ اسی طرح دوسرے کو قرض |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع