30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرح الکنز ملامسکین میں ہے:
|
المتاع فی یدہ غیر مضمون عندابی حنیفۃ و ھوالقیاس وقالا علیہ الضمان استحسانا [1]۔باختصار۔ |
اس کے ہاتھ میں سامان امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ کے موجب ضمان نہیں اور یہی قیاس ہے اور صاحبین رحمہماالله تعالٰی نے فرمایا اس پر ضمان ہوگا استحسانا،باختصار۔(ت) |
ردالمحتارمیں ہے:
|
فی البدائع لایضمن عندہ وھوالقیاس و قالا یضمن الامن حرق غالب اولصوص مکابرین وھو استحسان [2] اھ مختصرین |
بدائع میں ہے امام صاحب کے نزدیك اس پر ضمان نہ ہوگا۔قیاس یہی ہے۔صاحبین رحمہما الله تعالی نے فرمایا:اس سے ضمان وصول کیا جائے گا الایہ کہ بے قابو آگ یا سرکش ڈاکو سے ضیاع ہوجائے،یہ استحسان ہے اھ دونوں مذکورہ عبارتیں مختصرا(ت) |
تبیین میں ہے:
|
بقولہما یفتی الیوم لتغیر احوال الناس وبہ یحصل صیانۃ اموالہم [3]۔ |
صاحبین کے قول پر آج کل فتوٰی دیا جائے کیونکہ لوگوں کے احوال میں تبدیلی ہوگئی ہے جبکہ اس فتوٰی سے لوگوں کے مال محفوظ ہوں گے۔(ت) |
تکملہ طوری میں ہے:
|
قد تقدم ان بقولہما یفتی فی ھذا الزمان لتغیر احوال الناس [4]۔ |
یہ گزرا ہے کہ لوگوں کے حالات بد ل جانے کی وجہ سے صاحبین کے قول پر فتوٰی ہے۔(ت) |
فتاوٰی امام قاضیخاں میں ہے:
|
قال الفقیہ ابوجعفر الضمان علی القصارو |
ابوجعفر فقیہ نے فرمایا کہ دھوبی پرضمان ہوگا اور |
[1] شرح الکنز لمنلا مسکین مع فتح المعین کتاب الاجارۃ باب ضمان الاجیر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۳/ ۲۵۲
[2] ردالمحتار کتاب الاجارۃ باب ضمان الاجیر داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۴۰
[3] تبیین الحقائق کتاب الاجارۃ باب ضمان الاجیر المطبعۃ الکبرٰی بولاق مصر ۵/ ۱۳۵
[4] بحرالرائق کتاب الاجارۃ باب ضمان الاجیر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۸/ ۲۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع