دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

جو کچھ اس کے کام کرنے میں ضائع ہوبالاجماع ا س کا تاوان دے گا اگر چہ شیئ میں اس کی طرف سے کوئی تعدی و تقصیر نہ واقع ہوئی ہو بخلاف اجیر خاص کہ امین ہے۔ولہذا جب تك تعدی نہ کرے اصلا ضمان نہیں،اگرچہ اس کے فعل سے تلف ہو،یہ مذہب امیر المومنین فاروق اعظم ومرتضائے اکرم رضی الله تعالٰی عنہما سے مروی اور یہی امام دارالہجرۃ سید نا امام مالك کا مذہب اور امام شافعی کا ایك قول اور امام احمد سے ایك روایت ہے رضی الله تعالٰی عنہم اجمعین،بدائع وغایۃ البیان وغیرہما میں قول امام عدم ضمان کو قیاس اور اس قول صاحبین کو استحسان قراردیا۔امام اجل فقیہ ابوجعفر ہندوائی اسی طرف میل فرماتے۔امام زیلعی نے تبین الحقائق پھر علامہ طوری نے شرح کنز الدقائق میں اس کو بہ یفتی فرمایا۔جامع الفصولین وخزانۃ المفتین وفتاوٰی انقرویہ وواقعات المفتین میں ہے:

قیل یفتی بقول(ابی حنیفہ)رحمہ اﷲ تعالٰی وقیل قول عطاء وطاؤس وھما من کبار التابعین وقول س وم ابی یوسف ومحمد)رحمہما اﷲ تعالٰی قول عمر و علی رضی اﷲ تعالٰی عنہما احتشاما وصیانۃ لاموال الناس [1]۔

بعض نے کہا کہ امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ کے قول پر فتوٰی دیا اور بتایا گیا آپ کے قول کی بنیاد حضرت عطاء اور طاؤس کے قول پر ہے جو کبار تابعین میں سے ہیں،اورامام ابویوسف اور امام محمد رحمہما الله تعالٰی کا قول حضرت عمرفاروق او رعلی مرتضٰی رضی الله تعالٰی عنہما کے قول پر مبنی ہے لوگوں کے مال کے احترام اور حفاظت کو پیش نظر رکھتے ہوئے۔(ت)

شرح ہدایہ علامہ اتقائی میں ہے:

قول ابی حنیفۃ قیاس لان المال امانۃ فی یدہ وہلاك الامانۃ من غیر صنع لایوجب الضمان وقولہما استحسان ووجہہ اثر عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ [2]۔

امام ابوحنیفہ رضی الله تعالٰی عنہ کا قول قیاس پر مبنی ہے کیونکہ اس کے پاس امانت ہے جبکہ بغیر دخل امانت کی ہلاکت موجب ضمان نہیں ہے اور صاحبین رحمہماالله تعالٰی کا قول استحسان ہے اور عمر فاروق رضی الله تعالٰی عنہ سے مروی عمل کی وجہ سے۔(ت)

 


 

 



[1] جامع الفصولین الفصل الثالث والثلاثون اسلامی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۷۱وفتاوٰی انقرویہ کتاب الاجارۃ داراشاعۃ العربیہ قندہار افغانستان ۲/ ۳۲۳

[2] غایۃ البیان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن