دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

اصلًا مس نہیں۔

ثم اقول: وبالله التوفیق۔وبہ الوصول الی ذری التحقیق(پھر میں کہتاہوں اور الله ہی کو طرف سے توفیق ہے۔اور اسی سے تحققیق کی بلالندیوں تك پہنچنا۔ت)حقیقت امریہ ہے کہ ڈاکخانہ قطعا اجیر مشترك اور اس میں جس قدر فیسیں ہیں سب اجرت عمل پھر ضوابط ڈاك نے ان پر اعمال دوقسم پر منقسم کئے:

ایك وہ جن میں آفس ذمہ دار وضمین قرار پاتاہے۔جیسے پارسل،رجسٹری،بیمہ ومنی آرڈر۔

دوسرے وہ جس میں ذمہ ضمان نہیں،جیسے خطوط وپاکٹ بیرنگ وباٹکٹ۔

اوریہیں سے واضح ہوگیا کہ یہ ادائے ضمان بربنائے قرض نہیں بلکہ ضوابط کی اس تقسیم پر مبنی ہے،ولہذا بیمہ میں صرف ضمان دیتے ہیں،حالانکہ وہاں قرض کا اصلا احتمال نہیں بلکہ انصاف کیجئے تو روپیہ لینے والے درکنار عا م روپیہ داخل کرنے والوں کا بھی ذہن اصلا اس طرف نہیں جاتاکہ یہ روپیہ جو ہم دیتے ہیں بوجہ قرار داد امساك عین ودفع مثل ڈاك خانہ کو قرض دے رہے ہیں ڈاکخانہ ہم سے دست گرداں لے رہا ہے بلکہ یقینا لینے دینے والے سب اس عقد کو مثل سائر عقود ڈاکخانہ عقد اجارہ ہی جانتے ہیں،اور خود اسی کےلئے صیغہ ڈاك کی وضع اور فیس کو یقینا اُجرت جان کر دیتے لیتے،اور در صورت تلف تاوان کو مثل بیمہ وغیرہ اسی شرط ذمہ داری کی بناء پر سمجھتے ہیں،نہ یہ کہ یہ لوگ سمجھیں ہم نے قرض دیا تھا اسے ڈاکخانہ سے لینا ہے ڈاك خانہ سمجھے میں ان کاقرضدا ر تھا مجھے ادا کرناہے۔ہاں بعد تلف ڈاك خانہ اسی ذمہ داری کے سبب اس وقت سے مدیون سمجھا جاتاہے نہ یہ کہ روپیہ بھیجنے کے لئے داخل کرتے ہی عاقدین اپنے آپ کو دائن ومدیون تصور کرتے ہوں،یہ بدیہات واضحہ سے ہے جس کا انکار مکابرہ تویہ اقرارضمان ہر گز بنائے اقراض واستقراض نہیں بلکہ اجیر مشترك پر شرط ضمان ہے۔اب یہ مسئلہ مثلثہ بلکہ مربعہ ہے اور سب اقوال مصححہ سب مفتی بہا۔

قال العلامۃ خیر الدین الرملی فی فتاواہ وانا اقول: بل مخمسۃ بل مسدسۃ ۱عدم الضمان مطلقا، ۲الضمان بشرط الصلح علی النصف ۳جواز الصلح جبرا۔ ۴التفصیل بکون الاجیر صالحا فیبرأ،۵اوغیرہ فیضمن اومستورا فیصالح۔

یہ علامہ خیرالدین رملی نے اپنے فتاوٰی میں فرمایا ہے۔اور میں کہتاہوں بلکہ پانچ چھ۶ صورتیں ہیں:۱مطلقًا عدم ضمان، ۲نصف پر صلح کی شرط پر ضمان،۳جبرًا صلح کا جواز،اور ۴اجیر کے صالح ہونے پر اس کا بری ہونا،یا ۵غیر صالح ہونے پر ضمان ہونا،یا ۶مستور الحال ہونے پر قابل صلح ہونا۔(ت)

امامین جلیلین صاحبین مذہب رضی الله تعالٰی عنہما کے نزدیك اجیر مشترك ضامن ہے۔ولہذا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن