دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

نہیں ہوسکتی،لہذا سال تمام پر جن کاشتکاروں کے پٹے کی میعاد ختم ہوگئی وہ تو زمین خالی ہی ہے جن کی میعادباقی ہے ان سے کہہ لیاجائے اور سمجھا دیا جائے کہ ہم جواز شرعی کے لئے ایسا کرتے ہیں،زمین تم سے نکالی نہ جائے گی،بلکہ مستاجر کی طرف سے تمھارے پاس رہے گی،تم میں ہم میں جو معاہدہ تھا جس کے ابھی اتنے سال باقی ہیں،وہ فسخ کرلوکہ ہم سارا گاؤں زراعت کے لئے فلاں کو اجارہ پر دے دیں،فلاں کی طرف سے یہ زمین بدستور تا میعاد پٹہ تمھارے پاس رہے گی،اس صورت میں ٹھیکہ توفیرکا نہ ہوا،جو بالاجماع حرام ہے۔بلکہ زراعت کے لئے زمین کا جوبالا جماع جائز ہے اور اگر اس صورت میں دقت سمجھی جائے اور ضرور کسانوں خصوصا ہنود عنود کو اس کا سمجھانااور ان کا راضی ہونا خالی از دقت نہیں،تو وہی باغ وبہار والی تدبیر کی جائے،یعنی گاؤں میں چوپال اور مکان سکونت اور افتادہ زمینیں اور کاشت سے خالی کھیت اور وہ کھیت جن کی میعاد پٹہ تمام ہوگئی،اور بنجرغرض جس قدر اراضی کسی کے اجارہ میں نہیں وہ تمام وکمال مستاجر کو سنین معینہ کے لئے اجرت معینہ پر(جتنا زر ٹھیکہ رکھنا منظورہو) زراعت وسکونت وانتفاع کے لئے مباح کردی جائے اوراراضی مزروعہ مقبوضہ مزارعین کی توفیر نقد خواہ بٹائی جو کچھ ہومستاجر کو اتنے برسوں کے لئے مباح کردی جائے،یوں بھی دونوں کے مطلب حاصل ہیں،غرض ہے یہ کہ " مَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ﴿۲"[1] (جو اﷲ سے ڈرے اﷲ اس کے لئے نجات کی راہ نکال دے گا۔ت)کوئی دشواری نہیں کہ اس شریعت مطہرہ سمحہ سہلہ غرہ بیضائے نے آسان نہ فرمادی ہو۔وﷲ الحمد۔

(۲)وزن کشی کے ٹھیکہ سے اگر یہ مراد ہے کہ"تولا"کچھ روپے زمیندار کو دے کہ اس سال گاؤں بھر کی"راسیں"وہی تولے دوسرانہ تولنے پائے،اور وہ ہر کاشت کار سے اپنے تولنے کی اجرت لے تو یہ محض حرام،اور وہ روپیہ زمیندار کو دیا نری رشوت ہے۔اور دوسرے کو تول سے ممانعت محض ظلم ہے۔اس کی نظیر اسٹیشن پرسودا بیچنے کا ٹھیکہ ہے۔کہ بیع تو اس میں اور خریداروں میں ہوگی،یہ ریل والوں کو روپیہ صرف اس بات کا دیتاہے کہ میں ہی بیچوں،دوسرانہ بیچنے پائے،یہ شرعا خالص رشوت ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۲۶:             مسئولہ نواب صاحب محلہ بہاری پور بریلی

عالمان شرع نے کیا حکم ہے اس میں دیا گر کسی نے ٹھیکہ دکانوں کا مالك سے لیا


 

 



[1] القرآن الکریم ۶۵/ ۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن