دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مسئلہ ۲۲۳:از ریاست رامپور مرسلہ صاحبزادہ ابراہیم علی خان صاحب خلف صاحبزادہ عباس علی خاں صاحب ۳ ذی الحجہ ۱۳۱۶ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ زیدنے ایك موضع کا ٹھیکہ بجمع(معمہ لالع عہؔ)ہندہ کو سات سال کے لئے دیا اور پٹہ میں چند شرائط کیں،ایك یہ کہ اگر کوئی قسط حسب تفصیل مندرج پٹہ ادا نہ ہوگی تو زید کو اختیارفسخ اجارہ وضبطی زر نقد امانت وضمانت کا ہوگا۔دوسرے یہ کہ گاؤں میں نکاسی آٹھ ہزار دو سو رپے کی ہے،کٹکنہ دارموضع میں جاکر اسامیاں سے تحقیق کرے اگر اس نکاسی میں کچھ کمی ثابت ہوگی تو کٹکنہ دارکو جمع سے مجرادی جائے،بعدہ زید نے ہندہ کو بے دخل کرکے قبضہ اپنا کرلیا، ہندہ نے نالش کی،مدعا علیہ نے حسب شرط پٹہ بوجہ نادہندی ہندہ اختیار فسخ حاصل ہونے کاعذرکیا،حاکم نے بدیں بنا کہ شرط مجرائی کمی شرط نہیں وعدہ ہے اور عقد میں نہیں بعد عقد پٹے میں ہے،اور بلفظ شرط نہیں بلفظ(اور)ہے۔اور شرط بھی ہو تو مطابق عرف مستاجران ہے،نیز ملائم عقد ہے کہ سرکار میں دستور ہے،اول رقبہ وتعداد قلبہ قائم کرکے تگد مہ آمدنی دیہہ کا نقشہ میں درج فرماتے ہیں،اسی نقشے کے اطمینان پر مخلوق ٹھیکہ لیتی ہے اگر رقبہ یا شمار قلبہ میں کمی ہوئی تو وقت استغاثہ مستاجر عذر اس کا مقبول ہوکر مستاجر کو زر جمع سے کمی مجرا دلائی جاتی ہے۔اور قسط میں بدعہدی باعث فسخ اجارہ نہیں ہوسکتی،شرع میں قاعدہ کلیہ ہے کہ مضاف کرنا فسخ کا طرف کسی زمانے کے صحیح ہے۔اور معلق کرنا عموما جائز نہیں یہ صورت تعلیق کی ہے۔ فیصلہ بحق مدعیہ کیا،دیگر علماء استفتاء ہوا،انھوں نے اس عقد کو بوجہ شرط فاسد کہ قسط نہ دینے سے ضمانت ضبط کرنا شرعا ممنوع ہے۔اور جبکہ بحال کمی نکاسی مقدار کمی اجرت سے مجرا ہونی ٹھہری تو اجرت میں جہالت ہے۔اجارہ فاسدقرار دیا،اب علماء دین کی خدمت میں معروض ہے کہ شرعا اس صورت میں حکم محقق کیاہے؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

انا ﷲ وانا الیہ راجعون،الی اﷲ المشتکی من قلۃ العلم وذلۃ العلماء ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی رب الارض ورب السماء۔

ہم اﷲ تعالٰی کے لئے اوراس کی طرف لوٹنے والے ہیں،اور اﷲ تعالٰی کے دربار میں ہی علم کی قلت اور علماء کی غلطی کی شکایت ہے۔نیکی ك طرف پھرنا اور اس کی قوت زمین و آسمان کے رب اﷲ تعالٰی بلند وبالا سے ہے۔(ت)

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن