دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

کے خدشوں سے نجات ہاتھ آئی،او رمؤجر ومستاجر دونوں اٰکل حلال کھاتے نافرمانی ملك جبار سے امان پاتے ہیں مگر کم ہیں وہ پاك مبارك بندے جنھیں اپنے دین کا اہتمام ہے،الٰہی ! اس اذل وارذل کو اپنے ان محبوبوں کا خاکپابنا اور امت مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی اصلاح احوال فرما اٰمین بجاہ ھذا النبی الکریم علیہ وعلی الہ وافضل الصلوٰۃ والتسلیم۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

مسئلہ ۲۲۱:                              از شاہجہانپور مدرسہ اسلامیہ مرسلہ شیخ بشیر الدین صاحب                              ۲۵ شعبان ۱۳۰۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس صورت میں کہ زید کا ایك موضع ہے جس میں قدیم الایام سے ایك بت خانہ اور اس کے چڑھاوہ میں قریب تین سو روپیہ سالانہ کے رقم آتی ہے۔زید بورجہ قدامت کے بت خانہ کو دفع نہیں کرسکتا۔اور نہ اس کی پرستش کو بندکرسکتاہے اصل رقم آمدنی موضع مذکور کی دو سوروپیہ سالانہ ہے،ایك ہندوٹھیکہ دار موضع مذکور کاچار سوروپیہ پر لینا چاہتاہے۔ظاہر ہے کہ اصلی آمدنی کی موضع مذکور کی صرف دو سوروپیہ سالانہ ہے۔ٹھیکہ دار رقم چڑھاوہ کے خیال سے دو سوررپیہ اصل آمدنی پر بڑھاتاہے مگر زید کوئی تفصیل آمدنی موضع او رآمدنی چڑھاوہ کی نہیں کرتا ہے بلکہ یہی کہتاہے کہ میں ٹھیکہ موضع کا دیتاہوں تو زید کا چارسو روپیہ سالانہ پر موضع مذکور کا ٹھیکہ دینا ہندوکوجائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

سرے سے دیہات کا یہ ٹھیکہ ہی جس طرح آج کل رائج ہے کہ زمین زراعت پر مزارعین کے پاس رہتی ہے اور ٹھیکہ دار رتوفیر کا ٹھیکہ لیتاہے بالاتفاق حرام ہے۔فتاوٰی خیریہ میں ہے:

سئل فی تیماری اٰجر المتحصل من تیمارہ لاٰخر بمبلغ معلوم ھل تصح ام لااجاب لاتصح،وعلی کل واحد منہما ردماتناولہ [1]۔

ان سے سوال کیاہوا ایك نے اپنے کھجور کے باغ سے حاصل ہونے والے پھل کو دوسرے کو مقررہ رقم سے ٹھیکہ پر دیا۔ کیایہ صحیح ہے یا نہیں؟ جواب دیا کہ یہ صحیح نہیں۔اور فریقین پر لازم ہے کہ وہ لین دین واپس کریں۔(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی خیریہ کتاب الاجارۃ دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۱۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن