دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

الکتاب۔

منح الغفار اور بہت سی کتب میں تصریح شدہ ہے۔(ت)

اب اسی اجارہ کو دیکھئے تویہ ہرگز کسی منفعت پر واردنہ ہواکہ زمیں بغرض زراعت تو مزارعین کے ٹھیکہ میں ہے۔بلکہ خاص توفیر یعنی زر حاصل یا بٹائی کاغلہ اجارہ میں دیا گیا اور اسی کا استہلاك مفاد عقد ہوا،اذمن المعلوم ان الحبوب والنقود ولاینتفع بہا الاباتلافہا(اور ظاہر ہے دانے او رنقد زر سے ان کی ہلاکت کے بغیر نفع حاصل کیا جاسکتاہے۔ت)اور پر ظاہر کہ زروطعام اعیان سے ہیں نہ منافع سے اگر چہ محاورہ ہندیان میں تمام حاصلات دیہی کو بلفظ منافع تعبیرکیا جاتاہے۔عین اشیائے قائمہ بالذات کو کہتے ہیں،او رمنفعت معانی حاصلہ فی الغیر عین امور محسوسہ کی جنس سے ہے اور مفنت معنی معقول عین کہ چند زمانے تك بقاہے۔او رمنفعت ہر آن متجدد۔

فی ردالمحتار المنفعۃ عرض لاتبقی زمانین [1]۔

ردالمحتار میں ہے نفع ایك عرض چیزہے جس کا وجود دو زمانوں میں باقی نہیں رہتا۔(ت)

اب نفس جزئیہ کی تصریح کلمات علمائے کرام سے لیجئے،امام خیر الملۃ والدین رملی استاذ فاضل مدقق صاحب درمختار رحمہ اﷲ تعالٰی علیہما فتاوٰی خیریہ میں ارشاد فرماتے ہیں:

ان کانت الاجارۃ وقعت علی اتلاف العین قصدا فہی باطلۃ کما صرحت بہ علماؤنا قاطبۃ،وصار کمن استاجر بقرۃ لیشرب لبنہا لاتنعقد فاذا استاجر زید القری و المزارع والحوانیت لا جل تناول خراج المقاسمۃ او خراج الوظیفۃ اوما یجب علی المتقبلین من اجرۃ الحوانیت اولا جل تناول ثمرۃ الاشجار من بساتین القرٰی وحصۃ الوقف من الزرع الخارج فالاجارۃ باطلۃ باجماع علمائنا لافرق

اگر اجارہ عین چیز کے اتلاف پر مقصود ہو توباطل ہوگاجیسا کہ تمام علماء نے تصریح فرمائی ہے۔اورجیسے گائے کہ دودھ کےلئے اجارہ پر ہوجائے گا جومنعقد نہ ہوگا تو جب زید نے دیہات زمین اور دکانیں اجارہ پر حاصل کیں تاکہ حصہ کی آمدنی یا مقررہ کرایہ وصول کرے یا دکانوں کا کرایہ حاصل کرے یا دیہاتوں کے باغات کے پھل کھائے یا اوقاف کی زمینوں کا فصلانہ وصول کرنے کے لئے اجارہ پر لے تو اجارہ باجماع علماء باطل ہے اس میں زیدوبکر کا

 


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الاجارۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن