دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

صرف ودیعۃ مات ربہا ولاوارث لنفسہ اوغیرہ من المصارف [1]۔

پاس امانت ہے اگر امانت رکھنے والا فوت ہوجائے تو اور اس کا کوئی وارث نہ مصرف ہے تو امانتدار کہ صرف کرنا جائز ہے۔(ت)

وجیز کردری وغیرہ میں ہے:

فاذا کان من اہلہ صرفہ الی نفسہ وان لم یکن من المصارف صرفہ الی المصرف [2]۔

جب امانتدار خود صرف کااہل ہے یعنی مصرف ہے تو خود صرف کرسکتاہے اگر خود مصرف نہ ہو تو مصرف صرف کرے۔ (ت)

اسی طرح تنویر الابصار مسائل شتی وغیرہ کتب کثیرہ میں ہے۔اور جب لینے والے کا دینے والے پر کوئی مطالبہ شرعیہ آتاہو کہ وجہ صحیح کے نام سے نہ مل سکتا جب تو یہ مسئلہ غایت تو سیع پاتاہے۔جس میں گورنمنٹ وغیر گورنمنٹ ومسلمان وغیر مسلمان کسی کا فرق نہیں رہتا۔مثلا زید نے عمرو کے سو روپے چرالئے،عمرو کے پاس ثبوت قانونی نہیں،اپنا مال یوں لینے عاجز ہے تو جائز ہے کہ سوروپے تك عمرو سے کسی وجہ جائز قانون کے نام سے وصول کرلے،اگر چہ شرعا وہ نام ناجائز ہو، درمختارمیں ہے:

لو امتنع والمدیون مدیدہ واخذہا لکونہ ظفر بجنس حقہ [3] اھ،والتفصیل الجیمل فی فتاونٰا بتوفیق اﷲ تعالٰی واﷲ تعالٰی اعلم۔

جب قرضدارقرض کی ادائیگی نہ کرے تو قرض خواہ اپنے حق کی جنس پر قبضہ میں کامیاب ہوجائے تو لے سکتاہے اھ،اور بہترین تفصیل ہمارے فتاوٰی میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ۲۱۷:                             ازاروہ بنگلہ ڈاکخانہ اچھنیرہ ضلع آگرہ مرسلہ صادق علی خاں                             ۲۸ شوال ۱۳۳۶ھ

بھنگ اور افیون کا گورنمنٹ سے ٹھیکہ لے کر دکان کرے تو بھنك لینا اور دکانداری کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

الجواب:

بھنگ اور افیون بقدر نشہ کھانا پینا حرام ہے۔اور خارجی استعمال نیز کسی دوا میں قدر قلیل جز و ہو کہ روز کے قدر شربت میں قابل تفتیر نہ ہو،اندرونی بھی جائز،تو وہ معصیت کےلئے متعین نہیں،تو ان کی بیع حرام نہیں،مگر اس کے ہاتھ کہ معصیت کے لئے اسے خریدے،لیکن اکثر وہی


 

 



[1] درمختار کتاب الزکوٰۃ باب العشر مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۴۰

[2] فتاوٰی بزازیہ علی ہامش فتاوٰی الہندیہ الفصل الثانی نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۸۹

[3] درمختار کتاب الزکوٰۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۱۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن