30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سود بجائے پنشن کے ملازم کو دیا جائے گا۔آیااس رقم کا لینا ملازم کو جائز ہے یانہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
ملازمت جائزہ کی تنخواہ ماہ بماہ خواہ اس کا کوئی جز جمع ہوکر بعدختم ملازمت دیا جائے،ہر طرح وہ اس ملازم کی ملك ہے،اور جو تنخواہ گورنمنٹ سے مقرر ہوا س کا(۱/۳۲)کہ حسب قرارداد معروف و معہود ریاست متعلقہ کے ذمہ ہوتااور ملازم کے لئے جمع کیا جاتاہے۔وہ بھی حقیقۃ اسی تنخواہ کا جز ہے۔(عہ/)کا ملازم واقع میں برائے قاعدہ مقررہ(عہ/۱۰)ماہوار کا ملازم ہے جسے (عہ/)گورنمنٹ اور(۱۰/)ریاست سے ملیں گے اگر چہ ماہ بماہ سہ(عہ ۱۲/)پائے گا،اور(۲عہ/)گورنمنٹ کا اور(۱۰/)ریاست کا جملہ(۴ ۱عہ/)تنخواہ معینہ سے جمع ہوتے رہیں گے،شرعا اگر چہ یہ صورت اجارہ فاسدہ ہے کہ ایك جزواجرت ایك مدت مجہولہ کے لئے مؤجل کیا گیا،کیا معلوم کہ ختم ملازمت کب ہو،اور اجل مجہول سے مؤجل کرنا مفسد بیع واجارہ ہے جس کے سبب عقد فاسد وگناہ ہوجاگاہے۔اختیار شرح مختار وخزانتہ المفتین میں ہے:
|
کل جہالۃ تفسد البیع تضد الاجارۃ [1] |
ہر وہ جہالت جو بیع کو فاسد کرتی ہے اجارہ کو بھی فاسد کرتی ہے۔ (ت) |
فتاوٰی سراجیہ میں ہے:
|
جل جہالۃ تؤثر فی البیع تؤثر فی الاجارۃ [2] |
جو جہالت بیع میں مؤثر ہے وہ اجارہ میں بھی مؤثر ہے۔(ت) |
درمختارمیں ہے:
|
کل ماافسد البیع یفسدھا [3]۔ |
جو بیع کو فاسد کرے وہ اجارہ کو بھی فاسد کرتی ہے۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
لایصح البیع بثمن مؤجل الی الحصاد للزرع و الدیاس للحب والقطاف للعنب، |
وہ بیع جس کے ثمن کے لئے فصل کی کٹائی یا گہائی یا انگور کی اترائی کو میعاد بنایا گیا ہو صحیح نہیں کیونکہ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع