دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

ہاں اگر خالی دعا بغیر کسی ختم یاعمل کے ہو تو اس پر اجارہ ٹھہرانے کے کوئی معنی نہیں کہ اتنے کہنے میں اس کا کیا صرف ہوتا ہے کہ الٰہی فلاں کی حاجت برلا،جس پر اجرت لے گا نہ اس پر اجارہ معہود ہے۔

والاجارۃ انما جوزت استحسانا علی خلاف القیاس لدفع حاجات الناس فمالیس من اجاراتہم لم یکن من حاجاتہم۔

اور اجارہ کا جواز خلاف قیاس لوگوں کی ضروریات کی وجہ سے اور لوگوں میں جو اجارہ مروج نہیں وہ لوگوں کی حاجت نہیں ہے۔(ت)

ہندیہ میں ذخیرہ سے ہے:

اذا استاجر موضعا معلوما من الارض لیتدفیہا الاوتادیصلح بہا الغذل کی ینسج جاز لانہ من اجارات االناس،ولو استاجر حائطا لیتدفیہا الاوتاد یصلح علیہا ابریسم لیسنج بہ شعرا اودیباجا لایجوز کذا ذکرہ بعض مشائخنا رحمہم الﷲ تعالٰی لان ھذا لیس من اجارات الناس فی عرف دیارنا ینبغی ان یجوز کذا ذکرہ بعض مشائخنا لان االناس تعاملوا ذٰلك فی فصلین جمیعا[1]۔

جب کوئی معین جگہ اجرت پر لی کہ وہاں کیلے گاڑکر سوت کو کپڑا بننے کے لئے درست کرے تو جائز ہے کیونکہ یہ اجارہ لوگوں کی عادت ہے اور اگر کوئی دیوار کرایہ پر لیا کہ وہاں کیلے گاڑ کر بننے کے لئے ریشم درست کرکے یا اونی یا دیبا جی کپڑا بنائے تو یہ جائز نہیں،ہمارے بعض مشائخ نے یوں ذ کر فرمایا ہے کیونکہ یہ لوگوں کے عادی اجار ہ نہیں ہے او رہمارے علاقہ کے عرف میں جائز ہونا چاہئے کیونکہ یہاں دونوں چیزوں میں لوگوں کا تعامل ہے،بعض ہمارے مشائخ نے یوں ذکر فرمایاہے۔(ت)

خانیہ وکبرٰی وعالمگیریہ میں ہے:

وللفظ لہذہ قال للدلال اعرض ضیعتی وبعہا علی انك اذا بعتہا فلك من لاجرکذا فلم یقدرالدلال علی اتمام لامر ثم باعہا دلال اٰخر قال ابولقاسم لو عرضہا الاول وصرف فیہ

عالمگیریہ کے الفاظ میں ہے،دلال کو کہا کہ میر زمین کو فروخت پر لگا جب تو فروخت کرے تو اتنی اجرت دوں گا تو دلال یہ کام مکمل نہ کرسکا پھر دوسرے دلال نے فروخت کردی، ابوالقاسم نے فرمایا اگر پہلے دلال نے فروخت پر لگائی اور اس نے اس پر

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ بحوالہ الفتاوٰی الکبرٰی کتاب الاجارہ الباب الخامس عشر نورانی کتب خانہ پشاور ۴/ ۴۴۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن