دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

مالکان اراضی پر ہونا چاہئے،ایسی صورت میں عبداﷲ کو بموجب تحریر کرایہ نامہ کے کرایہ ادا کرنا چاہئے یا اراضی خالی کرنے کی تاریخ تک،یا جرمانہ کا ایك روپیہ اور مقدمہ میں جو خرچ ہوا تھا وہ مجرٰی کرکے ادا کرنا چاہئے،اور خالد کو بھی بموجب کرایہ کے وصول کرنا چاہئے یا کس قدر اور عبداﷲ وزید وعمرو سب مسلمان بھی ہیں۔

الجواب:

جرمانہ وخرچ مقدمہ ذمہ مالکان ڈالنا ظلم محض ہے۔

قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ

"[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:کوئی بوجھ اٹھانے والی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی۔(ت)

فتاوٰی خیریہ میں ہے:

دفع مغارم سلطانیۃ بغیر اذن شریکہ لایلزم شریکہ شیئ ممادفع حیث لم یاذن لہ بالدفع لیرجع علیہ بحصۃ منہا [2]۔

اپنے شریك کی اجازت کے بغیر سرکاری جرمانہ دیا تو جو کچھ دیا شریك اس کا ذمہ دار نہ ہو گا،لہذا اداکرنے والا شریك سے جرمانہ کاحصہ وصول کرنے کا حقدار نہ ہوگا۔(ت)

عقود الدریہ میں ہے:

لحقھم خسران بسبب الدعوٰی غرمہ احدٰھم بعد ماقال لہ الباقون ادفع ذٰلك مہما غرمت فعلینا بقدر حصتنا فدفعہ ویرید الرجوع علیہم بقدر حصتہم فلہ ذٰلك [3] اھ،فقد شرط للرجوع فاذا کان ھذا فی الشرکاء فکیف ھنا۔

باقی شرکاء نےکہہ دیا کہ جو ٹیکس لاگو ہو تو ادا کردینا ہم اپنا حصہ ادا کردیں گے تو اس نے ادا کردیا اب یہ باقی حضرات سے ان کے حصے کے مطابق وصول کرنا چاہے تو اس کویہ حق ہے ان حضرات کے اس دعوٰی کے مطابق یہ ادائیگی برداشت کرنی ہوگی اھ تو جب وصول کرنے کی شرط مفقود ہو اور معاملہ بھی شرکاء میں ہے تو یہاں کیسے ہوسکتاہے۔(ت)

حسب بیان سائل زمین سے ٹال رکھنا مقصود تھا،اور چنگی نے اس سے ممانعت کردی،


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۸/ ۳۵

[2] فتاوٰی خیریۃ

[3] العقود الدریۃ کتاب الدعوٰی ارگ بازار قندہار افغانستان ۲/ ۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن