دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 19 | فتاوی رضویہ جلد ۱۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۹

کرے گا پائے گا ورنہ نہیں،بخلاف اجیر خاص کہ اس کا وقت بکا ہوا ہے،اس وقت میں اسے حرام ہے کہ بے مرضی مستاجر کام سے انکار کرے،او راگر کام نہ ہو اور وقت عــــــہ دے تنخواہ پائے گا۔اور وقت نہ دے تو نہ پائے گا،اگر وقت دس گھنٹے مقرر ہے اور ایك دن کی تنخواہ مثلا دس آنے ہے اور اجیر نے دو گھنٹے وقت دیا،آٹھ گھنٹے غیر حاضر رہا،تو یہ غلط اور جبر وظلم ہے کہ آقا اس کے کل دن کی تنخواہ کاٹے گا،ہر گز نہیں بلکہ صرف آٹھ گھنٹوں کی۸/،شریعت کے احکام جو نہ جانتا ہو اس پر حرام ہے کہ احکام لگائے،اس پر فرض ہے کہ جاننے والوں سے پوچھے،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۲۰۱ تا۲۰۳:  از لکھنؤ حضرت گنج سول اینڈ ملیٹری ہوٹل مرسلہ رزاق محمد                            ۸ جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ:

(۱)زید مسلمان پیشہ ور اور تاجر ہے اور ہوٹل جس میں عموما انگریز لوگ ٹھہرتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں۔زید ان کے جملہ طعام وقیام کامنتظم ہے،ان سے نفع اٹھاتاہے۔اور ہر چیز مہیا کرتاہے۔اپنے مسافروں کا مثل شراب وسور وغیرہ کے پابندہے۔یعنی اس قسم کی چیزیں بھی وہ خرید کرتاہے،اور ان کے ہاتھ فروخت کرتاہے،لہذا مسلمان کو ایسی تجارت کرنا چاہئے یانہیں؟

(۲)زید ہوٹل کامالك ہے مگر ہوٹل وغیرہ خود نہیں کرتا بلکہ عمارت کرایہ پر دوسرے لوگوں کو دے رکھی ہے جو اس کومثل ہوٹل کے استعمال کرتے ہیں۔اور وہی کام کرتے ہیں جو زید کرتا تھا،لہذا اس کو جوکرایہ ملتاہے مکان ہوٹل کا،وہ کیسا ہے،جائز ہے یاناجائز؟

(۳)زید بوجہ مسلمان ہونے کے ہر قسم کی امداد اسلامی بھی کرتاہے،اور حج وزکوٰۃ وصدقہ وخیرات و تعمیر مساجد ویتیم خانہ وکفن دفن ودعوت خاص وعام ومیلاد شریف وغیرہ کرتاہے شریعت حقہ کا آمدنی نمبر ۲ کی بابت کیاحکم ہے؟

الجواب:

(۱)حرام حرام حرام اور موجب لعنت،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لعن اﷲ الخمر وشاربہا وساقیہا ومبتاعہا وبائعہا وعاصرھا ومعتصرھا وحاملہا

یعنی اﷲ تعالٰی نے لعنت فرمائی ہے شراب پر،اور جو اسے پئے، جو پلائے،جو مول لے۔جو بیچے،جو نچوڑے،جو نچڑوائے،جو اٹھاکر لائے۔

 

عــــــہ: اندزہ سے بنایا گیا ہے۔۱۲۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن